لاہور(نمائندہ خصوصی) سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب نے آخری وقت تک مزاحمت کی لیکن پھر دبائو میں آکر ہتھیار ڈال دئیے ،گورنر کا اقدام کالعدم ہو جائے گا ۔
پنجاب اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے سپیکر سبطین خان نے کہا کہ گورنر پنجاب نے دبائو میں غیر قانونی اقدام کے مرتکب ہوئے ہیں ،گورنر نے مزاحمت کی لیکن پھر دبائو کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے ، گورنر پنجاب اب جانبدار ہیں اور انہوںنے جلد بازی میں فیصلہ کیا ۔انہوں نے کہاکہ یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ آئین اور رولز کو پامال کر کے سکہ شاہی اورمن مانی کریں ، گورنر کا اقدام کالعدم ہو جائے گا ۔