گوجرانوالہ یوم پاکستان کی تقریب کے دوران چھت گرنے سے 6 کم سن طلبہ اور خاتون ٹیچر جاں بحق۔۔۔۔
جاں بحق ہونے والوں میں 14 سالہ فاطمہ،9 سالہ شاہان،7 سالہ محسن،16 سالہ نور شامل جبکہ ملبے تلے آکر 11 سالہ خدیجہ اور 35 سالہ کوثر بی بی بھی جاں بحق ہو گئیں ہیں، زخمیوں میں 35 سالہ خاتون شازیہ،14 سالہ شفق،12 سالہ طبقہ سیف،11 سالہ شیزا،18 سالہ جنت،12 سالہ نور فاطمہ،35 سالہ گلشن بی بی بھی زخمیوں میں شامل ہیں، دیوار تلے آکر 15 سالہ زمبل،9 سالہ ایمان،11 سالہ مریم،9 سالہ فضاء،13 سالہ مروہ،8 سالہ ثوبیہ بھی زخمی ہوئی، ریسکیو 1122 نے تمام لاشوں کو زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا۔