• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
گوانگ چو میلہ

گوانگ چو میلہ پاک چین تجارتی تبادلوں کو فروغ دے گا

News Editor by News Editor
اپریل 19, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

گوانگ چو(نیوز ڈیسک)گوانگ چو میلہ پاک چین تجارتی تبادلوں کو فروغ دے گا،گوانگ چو میلہ ایک کھڑکی اور پل کا کردار ادا کرتا ہے ۔

چینی میڈیا کے مطابق گوانگ چو میلہ ، جس کا مکمل نام چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر ہے ، چین کی سب سے بڑی بین الاقوامی تجارتی نمائش ہے ۔یہ میلہ 1957 سے ، ہر سال دو بار موسم بہار اور خزاں میں چین کے جنوبی صوبہ گوانگ دونگ کے صدر مقام گوانگ چو میں منعقد ہوتا ہے ۔ حال ہی میں منعقد ہونے والے 133 ویں گوانگ چو میلے میں 35000 آف لائن نمائش کنندگان ، 220 سے زائد ممالک اور خطوں سے آنے والے لاکھوں خریدار شرکت کر رہے ہیں ،جن کی یہ تعداد ایک نیا ریکارڈ ہے۔

چین کی کھلی پالیسی پر عمل درآمد کے ایک اہم حصے کے طور پر ، گوانگ چو میلہ ایک کھڑکی اور پل کا کردار ادا کرتا ہے ، چین اور دنیا کے مابین باہمی تفہیم کا راستہ ہموار کرتا ہے اور تبادلے قائم کرتا ہے ۔یہ عوامی جمہوریہ چین کی ترقی کی تاریخ میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔1949ء میں عوامی جمہوریہ چین قائم ہوا۔ مغربی سیاسی محاصرے اور معاشی ناکہ بندی کا سامنا کرتے ہوئے 25 اپریل 1957ء کو گوانگ چو میں، چین سوویت دوستی عمارت میں پہلے گوانگ چو میلے کا انعقاد ہوا ۔اس میلے میں طے ہونے والے کاروباری لین دین کی مالیت 86 ملین امریکی ڈالر تھی۔ 1958ء میں یہ تعداد 279 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔

یہ کہا جا سکتا ہے کہ گوانگ چو میلے نے کاروباری حجم کے حقیقی اعداد و شمار کے ذریعے مغربی ممالک کی ان افواہوں کو یکسر ختم کر دیا کہ عوامی جمہوریہ چین اپنے آپ کو دنیا سے الگ تھلک رکھے گا اور دنیا کے ساتھ اشتراک نہیں کرے گا۔مزید یہ کہ گوانگ چو میلے نے عوامی جمہوریہ چین کی صنعت کاری کے عمل کے لئے ابتدائی مالی بنیاد فراہم کی اور اسے تحریک دی، دنیا کے لئے ایک چینل کھول دیا، اور عوامی جمہوریہ چین کو ایک اچھی اسٹریٹجی کی بنیاد پر دنیا کے ساتھ ضم ہونے کا ایک بہترین راستہ فراہم کیا۔

گزشتہ 65 برس میں 133 گوانگ چو میلوں کا انعقاد ہو چکا ہے ۔اس دوران یہ میلہ کبھی نہیں رکا، مسلسل دنیا کو ایسے مضبوط اشارے بھیج رہا ہے، جو چین کے کھلے پن کو وسعت دینے کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔ اب یہ میلہ چین کی غیر ملکی تجارت اور اس کی ترقی کا "بیرومیٹر” بن چکا ہے. دنیا کو درپیش غیر یقینی صورتحال اور عالمی تجارتی کساد بازاری کے دباؤ کے باوجود چین کی بیرونی تجارت منفی رجحان کے اثرات پر قابو پا کر دنیا کی توقعات سے بھی آگے بڑھ چکی ہے. بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹینا جارجیوا نے حال ہی میں کہا تھا کہ چین کی معیشت تیزی سے بحال ہو رہی ہے اور توقع ہے کہ اس سال عالمی اقتصادی نمو میں چین کا حصہ تقریبا ایک تہائی تک پہنچ جائے گا، جس سے دیگر ممالک کی ترقی میں تیزی آئے گی۔

لہذا اس سال کا گوانگ چو میلہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں خاص طور پر توجہ حاصل کر رہا ہے۔ وبا کے تین سال بعد اس میلے کی آف لائن نمائشوں کی مکمل بحالی بلاشبہ مستقبل میں چین اور دنیا کے اعتماد کے لیے انتہائی اہم ہے۔جدید عالمی معیشت میں اعتماد بنیادی محرک قوت کا کردار ادا کرتا ہے اور سرمائے اور طلب دونوں اعتماد کی رہنمائی کے تحت چلتے ہیں. اس سال کے گوانگ چو میلے میں 200 سے زائد ممالک اور خطوں کے کاروباری ادارے شرکت کر رہے ہیں اور کاروباری لین دین کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہونے کی توقع ہے۔

یہ عظیم الشان بین الاقوامی تجارتی ایونٹ وبا کے بعد عالمی معیشت کے اعتماد کی بحالی کے لئے مضبوط حمایت فراہم کر رہا ہے۔یہ بات خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ پاکستان اس گوانگ چو میلے کے اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ متعدد پاکستانی سرکاری عہدیداروں اور کاروباری افراد نے میلے میں شرکت کی، جس نے چینی مارکیٹ میں پاکستان کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا ہے ۔ گوانگ چو میں پاکستانی قونصلیٹ کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلر محمد عرفان کا کہنا ہے کہ یہ گوانگ چو میلہ تاریخ کا سب سے بڑا میلہ ہے ، اب بھی بہت سے ممالک کے تاجر ایسے ہیں جو اس میں شرکت کرنا چاہتے ہیں لیکن ایسا کر نہیں سکیں۔

ہم مزید تاجروں کی شرکت کے لیے اکتوبر میں ہونے والے 134 ویں گوانگ چو میلے کے منتظر ہیں۔ عرفان نے کہاکہ گوانگ چو میلے میں شرکت کے دوران، آپ کو نہ صرف چینی بلکہ بین الاقوامی خریدار بھی مل سکتے ہیں. یہاں کے لوگ پاکستانی مصنوعات کو بہت پسند کرتے ہیں، پاکستانی مصنوعات کا 33 فیصد ہمارے قونصلر خطے میں موجود پانچ صوبوں کو برآمد کیا جاتا ہے. ہمیں پاکستانی مصنوعات کی برانڈنگ، کوالٹی اور اسٹینڈرڈائزیشن کو بہتر بنا کر اس شعبے پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اجلاس میں شریک پاکستانی حکام اور تاجروں کا کہنا ہے کہ گوانگ چو میلہ پاکستانی کاروباری اداروں کو چینی مارکیٹ کو وسعت دینے کا موقع اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کے لیے مزید تعاون bکی گنجائش فراہم کرتا ہے۔ گوانگ چو میلے کے ذریعے پاکستانی کاروباری ادارے چینی مارکیٹ کی ضروریات اور صارفین کی پسند اور ترجیحات کو بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ چینی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں جس سے پاک چین تجارتی تبادلوں کی ترقی کو مزید فروغ ملے گا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پاک چینتجارتی تبادلوںگوانگ چو میلہ
Previous Post

اتحاد،تعاون اور ترقی کے لیے لاطینی امریکی ممالک کی خواہش میں اضافہ

Next Post

نگران حکومتوں کا معاملہ،پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

News Editor

News Editor

Next Post
پی ٹی آئی

نگران حکومتوں کا معاملہ،پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading