• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
گلوبل ڈیولپمنٹ

گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو مشترکہ ترقی کے دور کی مضبوط آواز ہے، چینی میڈ یا

News Editor by News Editor
جولائی 13, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نیوز ڈیسک) بیجنگ میں گلوبل شیئرڈ ڈیولپمنٹ ایکشن فورم کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں 158 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی اور پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر کئی ممالک کے رہنماؤں نے آن لائن اور آف لائن تقاریر کیں۔

یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو چین کا پیش کردہ ایک ایسا خاص ” گیت ” ہے جسے مختلف ممالک مل کر گا رہے ہیں۔اسے مشترکہ ترقی کے دور کی سب سے مضبوط آواز کہا جا سکتا ہے، یہ اقدام بین الاقوامی برادری کے وسیع اتفاق رائے اور حمایت کا بھی بہترین مظہر ہے۔

ترقی دنیا کے تمام ممالک کا ابدی موضوع ہے، خاص طور پر آج، دنیا کو ایک صدی کی بے مثال بڑی تبدیلیوں کا سامنا ہے، اور امن اور ترقی کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے. اس تناظر میں صدر شی جن پھنگ نے ستمبر 2021 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس کے عمومی مباحثے میں پہلی بار گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کی تجویز پیش کی تھی اور گزشتہ سال گلوبل شیئرڈ ڈیولپمنٹ ایکشن فورم سمیت 32 عملی اقدامات تجویز کیے تھے۔

گزشتہ دو سالوں کے دوران چین نے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کو فروغ دینے اور اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کیا ہے،یہی وجہ ہے کہ حالیہ فورم کا موضوع بھی "چینی انیشی ایٹو ، گلوبل ایکشن” رہا ۔ مختلف فریقوں کی شمولیت سے اب تک گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کو اقوام متحدہ سمیت دیگر بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں اور 100 سے زائد ممالک کی حمایت حاصل ہو چکی ہے، اور 100 سے زائد منصوبوں پر عمل درآمد کیا گیا ہے، جس سے 60 سے زائد ترقی پذیر ممالک مستفید ہوئے ہیں۔

جنوری 2022 میں ، گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کے گروپ آف فرینڈز کو عالمی ترقیاتی فریم ورک کے تحت گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کے نفاذ کو فروغ دینے کے لئے ایک کلیدی اقدام کے طور پر باضابطہ قائم کیا گیا تھا۔ اب تک 100 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں اس کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کر چکی ہیں اور تقریباً 70 ممالک ” گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو گروپ آف فرینڈز ” میں شامل ہو چکے ہیں۔

چین نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام سمیت تقریباً 20 بین الاقوامی تنظیموں اور بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ مل کر عالمی ترقیاتی اور جنوب جنوب تعاون فنڈ اور چین -اقوام متحدہ امن و ترقیاتی فنڈ جیسے چینلز کے ذریعے امدادی منصوبے قائم کیے ہیں اور ان پر عمل درآمد کیا ہے جس سے ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے 100 سے زائد ممالک کے کروڑوں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔

چین نے نہ صرف گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کی تجویز پیش کی بلکہ اسے نافذ کرنے کے لیے بھر پور کوشش کی جا رہی ہے۔ مثال کے طور پر ، چین نے گریناڈا کو اپنا قومی اسٹریٹجک ترقیاتی منصوبہ تیار کرنے میں مدد کی ، اور زمبابوے کو خصوصی اقتصادی زونز اور ریاستی ملکیت کے انٹرپرائز میں اصلاحات کے بارے میں پالیسی مشورہ فراہم کیا۔ چین نے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی ایجنڈے 2030 کو آگے بڑھانے کے لئے وقف دنیا کا پہلا سائنسی سیٹلائٹ لانچ کیا اور دنیا کے لئے ڈیٹا خدمات کھول دی ہیں ۔ چین کی تجویز پر 32 چینی اور غیر ملکی غیر سرکاری تنظیموں نے مشترکہ طور پر "تخفیف غربت بین الاقوامی غیر سرکاری تعاون نیٹ ورک” قائم کیا۔ ایسی بہت سی مثالیں موجود ہیں، اور چین کی بے لوث مدد کا واحد مقصد ترقی پذیر ممالک کے عوام کی ترقی کے حق کو فروغ دینا ہے۔

صدر شی جن پھنگ نے گلوبل شیئرڈ ڈیولپمنٹ ایکشن فورم کے پہلے اعلیٰ سطحی اجلاس کے نام اپنے تہنیتی خط میں اس بات پر زور دیاکہ سب سے بڑے ترقی پذیر ملک کی حیثیت سے چین نے ہمیشہ اپنی ترقی سے عالمی ترقی کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔ یہ سچ ہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ بین الاقوامی صورتحال کیسے تبدیل ہوتی ہے ، چین نے ہمیشہ عالمی مشترکہ ترقی کو فروغ دینے اور ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مواقع کا اشتراک کرنے پر عمل کیا ہے۔ عالمی مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کی راہ پر چین نے اپنی دانش مندی اور طاقت کا نمایاں حصہ ڈالا ہے، جو ایک بڑے ملک کی ذمہ داری اور قول و فعل میں یکسانیت کی بہترین مثال ہے ، یہ ایک بڑی طاقت کے طور پر چین کی دنیا کے لیے گہری فکرمندی کا بھی عمدہ مظہر ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: انیشی ایٹوچینی میڈ یاگلوبل ڈیولپمنٹمشترکہ ترقیمضبوط آواز
Previous Post

جاپان کو نیکی اور بدی میں تمیز کرنے اور درست سمت پر چلنے کی ضرورت ہے، چینی میڈیا

Next Post

چین نے کبھی دوسرے ممالک کی ایک انچ زمین پر حملہ نہیں کیا، چینی میڈ یا

News Editor

News Editor

Next Post
نیٹو ویلنیئس

چین نے کبھی دوسرے ممالک کی ایک انچ زمین پر حملہ نہیں کیا، چینی میڈ یا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5878

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading