لاہور(کرائم رپورٹر)گداگری کی آڑ میں وارداتیں کرنے والا خواجہ سرا نے2 روز قبل کینال روڈ پر نوسر بازی کر کے موبائل و کیش لوٹا تھا، ملزم عامر عرف تتلی کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ 561/25 درج ہے،
ڈولفن ٹیم نے مقامی لوگوں کی شکایات پر ریکی کر کے خواجہ سرا کو گرفتار کیا،ملزم کے قبضہ سے موبائل برآمد، متعدد وارداتوں کا انکشاف، ملزم کینال روڈ کے اطراف و کراسنگ برج پر وارداتیں کرتا تھا، ملزم عامر عرف تتلی کو تھانہ نواب ٹاؤن کے حوالے کر دیا گیا،ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کی متعلقہ ٹیم کو برق رفتار کارکردگی پر شاباش دی.