• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
مشعال حسین ملک

کینیڈا نے جو رسپانس دیاہے ہم اس کو ویلکم کرتے ہیں، مشعال حسین ملک

News Editor by News Editor
ستمبر 22, 2023
in پاکستان
0 0
0

مکوآنہ (نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ویمن امپاور منٹ مسز مشال حسین ملک نے کہا ہے کہ بھارت پوری دنیا میں پاکستان کے خلاف جھوٹا بیانیہ پھیلا رہا ہے جبکہ خطے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی وہی ملوث ہے جس کامقصد عدم استحکام پیدا کرکے اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل ہے۔

انہوں نے جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں ایک خصوصی انٹرویو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت ہی خوفناک بات ہے کہ ہندوستان اور آر ایس ایس کی ہندو توا کی دہشت گردی کی کاروائیاں پچھلے 13سال سے جاری ہیں، جس نے خطہ کو سنگین خطرات لاحق کررکھے ہیں یہی نہیں بلکہ وہ اٹامک بم تک خود بنا رہی ہے، اس کی یہ دہشت گرد آرمی ہے اورپوری دنیا کے اندر ان کا سٹرانگ نیٹ ورک ہے جس نے بہت جگہوں پر ابھی چانس لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا نے جو رسپانس دیاہے ہم اس کو ویلکم کرتے ہیں کیونکہ یہ وہی گجرات کا کلر ہے قصائی ہے جس کووزیراعلیٰ بننے کے بعد امریکہ آنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی جواس وقت گجرات میں چیف منسٹر تھالیکن بعد میں ہندوستان کا وزیر اعظم بنا اور یہ اور اجیت ڈوول،راجناتھ سنگھ او ر سارے کے سارے اکھنڈ بھارت کا نظریہ لئے ہوئے ہیں اورپورے خطے میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی را کے ملوث ہونے کے شواہد ہیں،جڑانوالہ میں بھی جن چرچز کو جلایا گیا ہے اس کے پیچھے بھی جو شواہد ملے ہیں وہ سارے کے سارے تانے بانے ہندوستان کی خفیہ ایجنسی را سے ملتے ہیں۔مشال ملک نے کہا کہ جو جی ٹونٹی کانفرنس تھی عین اس سے کچھ دن پہلے یہ جو حرکت انہوں نے کی ہے دہشت گردی کی تو ابھی بھی جو باہر کے ملکوں میں آسٹریلیا میں ان کے پاس بہت سے انسی ڈنٹس تھے اور یورپ میں خاص طور پر بٹن کے اندر، کینیڈامیں بھی جہاں جہاں کشمیریوں اور سکھوں کو ہراس کیا جاتا ہے وہ سب مودی کے کہنے پر ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی مودی کے خلاف باہر نکلتے ہیں اور خاص طور پر کشمیریوں کو ایسے بہت سے واقعات ہیں ان میں سے ایک خاص پروفائل واقعہ آیا ہے جس سے پوری دنیا کے اندر ہندوستان کا کالا گھناؤنا چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ ابھی اور بہت سے ایسے کیسز سامنے آئیں گے۔معاون خصوصی نے کہا کہ ہندوستان کی حکومت دہشت گردی کو خود پروموٹ اور خود بیکنگ کر رہی ہے۔

اور انہوں نے جو یہ سکھ لیڈر کے ساتھ کیا ہے چاہے وہ خالصتان موومنٹ ہو یا کشمیریوں کی حق خود ارادیت ہو چاہے کچھ بھی ہو سب سے پہلے وہ انسان ہیں اور ہر انسان کی جان کی حفاظت کرنا بڑا فرض ہے لہٰذادنیا کو بھی یہ دیکھنا ہو گا کہ کینیڈا میں کہیں سے بھی لوگ آ کر سیٹ ہوئے ہیں تو ان کی جان کی حفاظت کرنا ان کی حکومت کا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہندوستان کی دہشت گردی اتنی پھیل گئی ہے کہ دنیا میں ان کے جو نیٹ ورکس ہیں خاص طور پر پاکستان اس کا بہت بڑا متاثرہ ملک ہے اور کشمیری تو پچھلے 75سالوں سے اپنی جانوں کا نذر انہ دے رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ چاہے وہ کلبھوشن یادیو کا معاملہ ہو جو پکڑا گیااور پاکستان میں بہت سی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تھا جو اس کا ریکارڈ ہے وہ را کا ایک آفیسر ہے جو یہاں آکردہشت گردی پھیلانے اوراس سلسلہ میں مضبوط نیٹ ورک بنانے کیلئے پلانٹ ہوا تھانیزپاکستان میں بہت سی جگہوں پرخصوصاً کراچی، بلوچستان، کے پی کے اور فاٹا کے اندرحتیٰ کہ پنجاب کے اندر جو بھی دہشت گردی کی کاروائیاں ہوئی ہیں ان میں را ملوث ہے۔

مشال ملک نے کہا کہ ہندوستان مختلف این جی اوز کے ذریعے ایک جعلی ناریٹو پوری دنیا کے اندر پھیلا رہا ہے اور کشمیر کے حق خود ارادیت کے خلاف جھوٹاپراپیگنڈہ کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی بھار ت کی دہشت گرد سرگرمیاں جاری ہیں جنہیں روکنے کیلئے پوری قوم ایک پیج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے مودی وزیر اعظم بنا یہ مسلسل خطہ میں دہشت گردی کرا رہا ہے جبکہ پاکستان،آسٹریلیا اور یورپ میں کشمیریوں و سکھوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

مشال ملک نے کہا کہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی ر ا ملوث ہے جس کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت پوری دنیا میں پاکستان کے خلاف جھوٹا بیانیہ پھیلا رہا ہے جسے ہر صورت ناکام بناناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں پوری دنیا کی سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے مگر اس پر عالم اقوام کی خاموشی قابل افسوس ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اس وقت ایک نگران سیٹ اپ ہے جو ٹیکنو کریٹس پر مشتمل ہے مگرالیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔مشال ملک نے کہا کہ ہماری حکومت غیر سیاسی ہے لہٰذا جیسے ہی الیکشن کمیشن تاریخٰ اناؤنس کرے گا ہم الیکشن کروا دیں گے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: الیکشن کمیشندہشت گردیکینیڈامشعال حسین ملک
Previous Post

طلبا کو ملازمتوں اور انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنے کے لئے جی سی یونیورسٹی میں کیرئیر فیئر کا انعقاد

Next Post

بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس معطل، جواب طلب

News Editor

News Editor

Next Post
بشریٰ بی بی

بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس معطل، جواب طلب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading