واشنگن /اوٹاوا( نیوز ڈیسک )کینیڈا اور امریکا کے شمال مشرقی علاقے شدید ترین برفیلی ہواں کے طوفان کی زد میں آگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں آئندہ چند گھنٹوں کیدوران موسم انتہائی شدید رہے گا،
ریاست Maine میں منفی 51 ڈگری سینٹی گریڈ کی برفیلی ہواں کا امکان ہے۔Boston میں منفی 34 سینٹی گریڈ کی طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ بیشتر علاقوں میں جمعہ کو اسکول بند رہے۔نیو یارک شہر میں منفی 23 سینٹی گریڈ کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ملکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار سے صورتحال میں بہتری کا امکان ہے۔