• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
پروفیسر الفرید ظفر

کینسر سے صحتیاب ہونیوالے بچوں کی مسکراہٹ مسیحا کیلئے بڑا انعام ہے:پروفیسر الفرید ظفر

News Editor by News Editor
مارچ 1, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

لاہور(زاہد انجم سے)کینسر کی بیماری سے شفایاب ہونے والے بچوں کی مسکراہٹ مسیحا کے روپ میں کسی بھی ڈاکٹر کے لئے سب سے بڑا انعام ہوتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کے بعد ڈاکٹرز،نرسز کی ان تھک محنت اور کاوشوں سے دوبارہ بھرپور زندگی گزارنے کے قابل ہوتے ہیں۔

اسی طرح جدید میڈیکل سائنس کی ترقی سے آج سرطان کا مرض ایک قابل علاج بن چکا ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ بر وقت تشخیص و علاج سے اس موذی مرض کو جڑ پکڑنے سے قبل ہی اس کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے لاہور جنرل ہسپتال میں کینسر کے مرض سے صحت یاب ہونے والے بچوں میں گلدستے اور تحائف تقسیم کرنے کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا جبکہ امراض بچگان اور امراض چشم کے ڈاکٹرو ں نے بھی ان بچوں کے علاج معالجے و دیکھ بھال میں اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پر پروفیسر محمد معین، پروفیسر آغا شبیر علی، پروفیسر محمد شاہد، ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم،ڈاکٹر عامر رشید، ڈاکٹر لبنیٰ صدیق، ڈاکٹر سونیا ایوب، ڈاکٹر آفتاب انور،سسٹر نصرت طاہرہ و دیگر موجود تھے۔

تقریب میں کینسر کے مرض سے شفا یاب ہونے والے بچوں کے والدین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی ذات کے بعد ڈاکٹرز و نرسز ہی بچوں کے مسیحا ہیں جنہوں نے ان معصوم بچوں کا بر وقت اور درست علاج کر کے ان کی زندگیاں محفوظ بنائی ہیں اور والدین کو ان کی خوشیاں لوٹادی ہیں اور ہم ساری عمر ان مسیحاؤں کے لئے دعا گو رہیں گے۔

تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جنرل ہسپتال پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ یہ بات انتہائی پر مسرت ہے کہ معاشرے کے مخیر اور صاحب ثروت لوگ حکومت کے شانہ بشانہ میدان عمل میں اترے ہیں اور کینسر کے خلاف جہاد میں بھرپور مالی تعاون کر کے درجنوں انسانی جانیں بچانے میں ممدومعاون ثابت ہور ہے ہیں جو ایک عظیم انسانی خدمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرطان کا علاج انتہائی مہنگا ہے اور غریب ومتوسط طبقے کے لوگ یہ اخراجات برداشت نہیں کر سکتے ہیں اور یہی صاحب ثروت افرا د ان کے لئے امید کی سب سے بڑی کرن ہیں۔ پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ کینسر کوجان لیوا بیماری سمجھا جاتا ہے اور بالخصوص جب کسی شیر خوار میں بیماری کی علامات تشخیص ہوتی ہیں تو والدین مایوسی کا شکار ہونے لگتے ہیں اور ان کی خوشیاں مانند پڑ جاتی ہیں

تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے نازک وقت میں اللہ تعالیٰ کی ذات پر بھروسہ کرنے کے علاوہ اپنے اندر استقامت اور حوصلہ برقرار رکھتے ہوئے اس مرض کے خلاف لڑنے کا عزم بچے اور والدین کو نئی زندگی کی امید کوجنم دیتا ہے اور حوصلہ مند والدین بچے کے علاج کے لئے معالجین کے ساتھ بہتر کوآرڈینیشن اور توجہ کے ساتھ اپنے بچے کے بہتر مستقبل کا فیصلہ کرتے ہیں اور آخر کار کینسر جیسی خطرناک بیماری کو شکست دینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: بچوںبیماریپروفیسر الفرید ظفرشفایابکینسرمسکراہٹ
Previous Post

سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں ججز کی تعیناتی سے روک دیا

Next Post

اسد عمر سمیت 3 پی ٹی آئی ایم این ایز کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل

News Editor

News Editor

Next Post
اسد عمر

اسد عمر سمیت 3 پی ٹی آئی ایم این ایز کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading