کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کا کمپیوٹرسائنس کا پرچہ بھی لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق کیمبرج کی جانب سے کی گئی ای میل میں کمپیوٹر سائنس کا پرچہ بھی لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس سے قبل صرف ریاضی کے 2 پرچے لیک ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔
کیمبرج انٹرنیشنل اعلامیے کے مطا بق کمپیوٹر سائنس اور ریاضی کے 12 مئی کو آﺅٹ ہونے والے پرچے دوبارہ نہیں لیے جائیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمپیوٹر سائنس اور ریاضی کے پرچوں میں اسیسڈ مارکس دئیے جائیں گے۔ اسیسڈ مارکس کےلئے دونوں پرچوں کے دوسرے کمپونینٹ کے مارکس کا سہارا لیا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق 15 مئی کو ملتوی ریاضی کا پرچہ اب 8 جون کو ہوگا۔کنٹری ہیڈعظمی یوسف نے کہاکہ پرچوں کے لیک ہونے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔