کیا پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کورونا کا شکار ہوگئے؟
تفیصلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر کو غلط قرار دیتے ہوئے ٹوئیٹ کیا ہے کہ ا کہ الحمد ﷲ وزیراعظم عمران خان سے متعلق کورونا کے مثبت ٹیسٹ کی خبرغلط ہے۔
https://twitter.com/FaisalJavedKhan/status/1243608465572061185
فیصل جاوید نے اس حوالے سے مزید لکھا کہ برائے مہربانی ’’نجی ٹی وی‘‘ اپنی خبر درست کرے اور جعلی خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔ انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا کہ ﷲ تعالیٰ سب کو سلامت رکھے۔ واضح رہے کہ برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے جس کے بعد 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کا کہنا ہے کہ ان میں اس وائرس کے اثر انداز ہونے کے درمیانے درجے کی علامات بھی پائی گئی ہیں۔
بورس جانسن نے اس حوالے سے بتایا کہ ان میں یہ علامات جن میں بخار اور کھانسی شامل ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں پیدا ہوئی ہے۔