تازہ سائنسی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے صحرائی علاقوں میں تھوریم نامی قیمتی دھات کے ہزاروں ٹن ذخائر موجود ہیں، جو پاکستان کی توانائی کی بڑی ضروریات پوری کر سکتے ہیں۔
تھوریم ایک خاص ری ایکٹر، جسے مولٹن سالٹ ری ایکٹر کہا جاتا ہے، میں یورینیم 233 میں تبدیل ہو کر بجلی پیدا کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق صرف ایک ٹن تھوریم سے وہ توانائی حاصل ہو سکتی ہے جو 35 لاکھ ٹن کوئلہ دیتا ہے، اور وہ بھی زیادہ صاف اور مؤثر طریقے سے۔
چین پہلے ہی تھوریم پر مبنی دنیا کا پہلا مولٹن سالٹ ری ایکٹر گوبی کے صحرا میں تیار کر رہا ہے۔ پاکستان بھی اگر چین کے اشتراک سے یہ ٹیکنالوجی حاصل کرے تو نہ صرف اپنے تھوریم ذخائر کو استعمال میں لا سکتا ہے بلکہ چین سے تھوریم درآمد کر کے بھی سستی بجلی پیدا کر سکتا ہے۔