پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 15 سال کے طویل وقفے کے بعد دو طرفہ فارن آفس مشاورت (F.O.C) کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔
ڈھاکہ میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں دونوں ممالک کے سیکریٹری خارجہ شریک ہوں گے۔ پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کر رہی ہیں، جو گزشتہ روز ڈھاکہ پہنچیں۔
اجلاس میں باہمی تعاون، علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوگی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی رواں ماہ کے آخر میں ڈھاکہ کا دورہ کریں گے۔