آئی پی ایل میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کی جیت کے بعد ویرات کوہلی کے مداحوں نے ایک بار پھر حد پار کر دی، اور اس بار نشانہ بنے شریاس ایئر کی بہن، شریستا۔
میچ میں پنجاب کنگز کی شکست کے بعد شریاس ایئر پر سوشل میڈیا پر تنقید ہوئی، لیکن مداحوں نے اس تنقید کو خاندان تک پہنچا دیا، جس پر شریستا نے شدید ردعمل دیا۔
انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا:
"کھلاڑی کی حمایت پر اس کے خاندان کو نشانہ بنانا تنگ نظری اور شرمناک عمل ہے۔ ہم چاہے اسٹیڈیم میں ہوں یا دور بیٹھ کر سپورٹ کر رہے ہوں، ٹیم سے محبت کبھی کم نہیں ہو سکتی۔”
یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی کھلاڑی کے اہل خانہ کو نشانہ بنایا گیا ہو۔ اس سے قبل شبمن گل کی بہن، روہت کی بیٹی اور کے ایل راہول کی اہلیہ بھی اس غیر ضروری نفرت کا سامنا کر چکی ہیں۔