• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
کِشمِش

کِشمِش طبی فوائد کے اعتبار سے ’سپرفوڈ‘ کے قریب جا پہنچی

News Editor by News Editor
اگست 18, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

لندن(صحت ڈیسک) کِشمِش دنیا بھر میں استعمال کی جانے والی ایک مرغوب غذا ہے جسے انگور خشک کرکے تیار کیا جاتا ہے۔ اب اس میں کئی طبی فوائد سامنے آئے ہیں جو اسے سپرفوڈ کے مزید قریب کر دیتے ہیں۔

بالخصوص میٹھی ڈشوں میں کِشمِش رغبت سے استعمال کی جاتی ہے لیکن اب اس میں کئی اہم غذائیت بھرے اجزا بھی دریافت ہوئے ہیں۔ توانائی میں کمی ہو تو مٹھی بھر کِشمِش فوری طور پر طاقت بڑھاتی ہے۔

واضح رہے کہ انگوروں سے پانی کم کرکے یا انہیں دھوپ میں سکھا کر کِشمِش بنائی جاتی ہے۔ یوں پھل میں مختلف اقسام کی شکریات باقی رہ جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کو اپنے معالج کے مشورے سے کِشمِش کھانی چاہیے۔

قدرتی شکریات کے علاوہ، کِشمِش میں غذائی فائبر، وٹامن، معدنیات بھرپور مقدار میں پائی جاتی ہیں۔ ایک چوتھائی کپ میں 130 کیلوریز، ڈیڑھ گرام فائبر، پوٹاشیئم، فولاد، وٹامن بی، فرکٹوز اور گلوکوز کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کھلاڑیوں اور سخت محنت کرنے والے افراد کشمش کھاکر فوری طور پر توانائی حاصل کرسکتے ہیں۔

لیکن کِشمِش کے بیش بہا طبی فوائد بھی ہیں:

ہاضمے لیے مفید

کِشمِش کھانے سے معدے اورآنتوں کی صحت بہتر رہتی ہے۔ آنتوں کی اندرونی حرکت (بوویل موومنٹ) بڑھتی ہے اور قبض ختم ہوتی ہے۔ اس میں موجود قدرتی ریشے سے نظامِ ہاضمہ کو بہت تقویت ملتی ہے۔

قلب کے لیے مفید

ہم جانتے ہیں کہ پوٹاشیئم نہ صرف دل کے لیے بہترین معدن ہے بلکہ یہ بلڈ پریشر کو بھی معمول پر رکھتا ہے۔ کِشمِش میں پوٹاشیئم کی فراوانی اسے دل کا دوست بناتی ہے۔

مختلف اقسام کے فلے وینوئڈز اور فینولک ایسڈز دل کے اندر سوزش گھٹاتے ہیں اور طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس کی صورت میں دیگر کئی امراض سے بھی بچاتے ہیں۔

ہڈیوں کے محافظ

کِشمِش میں کیلشیئم اور بورون خاصی مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ ان کا باقاعدہ استعمال ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اور گٹھیا یا جوڑوں کے درد کو ٹالتا ہے۔

کِشمِش اور فولاد

فولاد کئی جسمانی افعال کے لیے بہت ہی ضروری ہے۔ بالخصوص خون میں فولاد کی کمی کئی بیماریوں کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔ کِشمِش میں موجود فولاد کئی طرح سے مفید ہے اور انیمیا یا خون کی کمی کو دور کرتی ہے۔

اینٹی آکسیڈںٹس

ہم جانتے ہیں کہ اینٹی آکسیڈنٹس پوری جسمانی مشینری کے لیے کس قدر ضروری ہیں۔ یہ خلوی سطح پر ٹوٹ پھوٹ کو روکت ہیں اور کینسر جیسے مرض کے حملے کو پسپا کرتے ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اینٹی آکسیڈںٹسخلوی سطحکِشمِشہڈیوں
Previous Post

افتخار احمد نے ایلون مُسک سے اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست کردی

Next Post

صحت مند دل اور پھیپھڑے، نو اقسام کے کینسر سے بچاسکتے ہیں

News Editor

News Editor

Next Post
کینسر

صحت مند دل اور پھیپھڑے، نو اقسام کے کینسر سے بچاسکتے ہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading