• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
جیو لیانگ

کوڑے کے انبار سے لیکر کوڑے کی کمی تک کا سفر چینی ماحولیاتی ترقی اور "دو پہاڑوں کے نظریے”کا عکاس ہے

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
جون 16, 2025
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نیوز ڈیسک)2010 میں، چینی فلم ڈائریکٹر وانگ جیو لیانگ نے 83 منٹ کی ایک دستاویزی فلم "کوڑے کا محاصرہ” بنائی، جس میں بیجنگ کے اردگرد سینکڑوں کوڑے کے ڈھیروں کا دورہ کرکے شہر کو گھیرے ہوئے کوڑے کی سنگین صورتحال کو بے نقاب کیا گیا۔

ایک وقت تھا جب "کوڑا” چین کے بہت سے شہروں کے لیے ایک بڑا چیلنج تھا۔ جا بجا لگے کوڑے کے انبار نہ صرف قیمتی زمین کو گھیرے ہوئے تھےبلکہ مٹی، پانی اور ہوا کو بھی شدید آلودہ کر رکھا تھا، جس سے ماحولیاتی نظام اور شہریوں کی صحت کو خطرہ لاحق ہوگئے تھے۔ لیکن اب صورتحال یکسر مختلف دکھائی دیتی ہے۔ ایک دہائی کی ترقی کے بعد، چین میں کوڑے کو ٹھکانے لگانےکے انتظام میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

پہلے کوڑے کو "جلانے کی صلاحیت محدود تھی ” لیکن اب "جلانے کی صلاحیت وافر ہے لیکن کوڑا کم ” ہوگیا ہے۔ یہ چین کی کوڑے کے انتظام کی ٹیکنالوجی میں نمایاں ترقی اور پیداواری صلاحیت میں مسلسل بہتری کی عکاسی کرتا ہے، اور اس سے بھی زیادہ گہری چین کے رہنما شی جن پھنگ کی پیش کردہ ماحولیاتی پالیسی ہے —”دو پہاڑوں کا نظریہ یعنی سرسبز پہاڑ اور شفاف پانی سونے اور چاندی کے پہاڑ کے برابر انمول اثاثہ ہیں”کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

ابتدائی طور پر غیر ملکی ٹیکنالوجی پر انحصار سے لے کر آج کوڑے جلانے والی جدید ترین ٹیکنالوجی تک، چین نے گزشتہ دہائی میں کوڑے کے انتظام کے شعبے میں قابل ذکر ترقی کی ہے۔ چین کے کوڑے جلانے والے پلانٹس دھوئیں کی صفائی کا جدید نظام استعمال کرتے ہیں جو ڈائی آکسین، بھاری دھاتوں جیسے خطرناک مادوں کو مؤثر طریقے سے ختم کرتا ہے، اور ان کے اخراج کے معیارات یورپی یونین کے اعلی معیارات سے بھی زیادہ سخت ہیں۔ ذہانت پر مبنی انتظامی نظام کی مدد سے کوڑا جلانے والے پلانٹس درجہ حرارت کو درست طریقے سے کنٹرول کرسکتے ہیں اور توانائی کے استعمال کی کارکردگی کو بہتر بناسکتے ہیں۔

کچھ پلانٹس میں اضافی حرارت کو بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جس سے توانائی کا درجہ وار استعمال ممکن ہوتا ہے اور کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔ ساتھ ہی، کوڑے کے انتظام کے طریقے بھی متنوع ہوتے جارہے ہیں۔ بائیو ٹریٹمنٹ، پلازما گیسفیکیشن جیسی نئی ٹیکنالوجیز سامنے آئی ہیں اور بتدریج فروغ پا رہی ہیں، جس سے کوڑے کے انتظام کے راستے وسیع ہوئے ہیں اور جلانے کے واحد طریقے پر انحصار کم ہوا ہے۔

پالیسی کی ترغیب اور عوامی شرکت کے حوالے سے، کوڑے کی درجہ بندی کی پالیسی کے جامع نفاذ نے شاندار نتائج دیئے ہیں۔ 2019 میں شنگھائی نے پہلی بار گھریلو کوڑے کی لازمی درجہ بندی نافذ کی، جس کے بعد پورے ملک نے تیزی سے اس کی پیروی کی۔ کوڑے کی درجہ بندی بظاہر سادہ لگتی ہے، لیکن اس نے کوڑے کی ساخت اور انتظام کے طریقوں کو بنیادی طور پر بدل دیا ہے۔ ساتھ ہی، عوام میں ماحولیاتی بیداری کا بڑھتا ہوا احساس بھی اہم کردار ادا کررہا ہے۔

آج کل، کوڑے کی درجہ بندی اور ماحولیات سے متعلق علم کمیونٹیز اور میڈیا میں وسیع پیمانے پر پھیل چکا ہے۔ رضاکار کمیونٹی کے شہریوں کو کوڑے کے مناسب انتظام میں رہنمائی فراہم کرتے ہیں، اور اسکولوں میں بچوں کو ابتدا ہی سے ماحولیاتی تحفظ کا شعور دیا جاتا ہے۔ پورا معاشرہ ماحولیاتی تحفظ میں حصہ لینے کے جذبے سے سرشار ہے۔

کوڑے کے انتظام میں یہ ترقی چین کے رہنما شی جن پھنگ کے پیش کردہ ” سرسبز پہاڑ اور شفاف پانی انمول اثاثہ ہیں ” کے "دو پہاڑوں کے نظریے” سے گہرا تعلق رکھتی ہے۔ یہ نظریہ ماحولیات اور معیشت کے باہمی تعلق پر زور دیتا ہے۔ مثال کے طور پر، اچھے ماحولیاتی نظام کے لیے کوڑے کے مؤثر اور ماحول دوست انتظام کی ضرورت ہوتی ہے، جبکہ کوڑے کے انتظام کی ٹیکنالوجی میں ترقی اور وسائل کی ری سائیکلنگ خود ایک معاشی ترقی ہے۔

کوڑے کی درجہ بندی سے دوبارہ قابل استعمال وسائل کا نظام کام کرنا شروع کرتا ہے ، جس میں گیلے کوڑے کو نامیاتی کھاد یا بائیو انرجی میں تبدیل کیا جاتا ہے، اور کوڑے کو جلانے سے بجلی پیدا کرکے نہ صرف کوڑے کا مسئلہ حل ہوتا ہے بلکہ معاشی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔ یہ ماحولیاتی فوائد کو معاشی اور سماجی فوائد میں تبدیل کرنے کی ایک واضح مثال ہے۔

"دو پہاڑوں کا نظریہ” کوڑے کے انتظام و انصرام جیسے ماحولیاتی کاموں کے لیے رہنمائی اور طریقہ کار بھی فراہم کرتا ہے۔ معاشرتی اقدار کے لحاظ سے یہ عوام کو یہ سمجھنے میں مدد دیتا ہے کہ ماحولیات کا تحفظ دراصل پیداواری صلاحیت کا تحفظ ہے، اور ماحول کی بہتر ترقی کا ذریعہ ہے۔ اس طرح وہ ماحول کو نقصان پہنچا کر معاشی ترقی کے روایتی طریقوں کو ترک کرتے ہیں۔ طریقہ کار کے لحاظ سے، یہ حکومت، کاروباری اداروں اور عوام کو کوڑے کی مقدار میں کمی، درجہ بندی اور سائنسی طریقے سے انتظام جیسے اقدامات پر مشترکہ طور پر عمل کرنے کی ترغیب دیتا ہے، تاکہ معاشی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ میں ہم آہنگی پیدا ہوسکے۔

تاحال، چین میں کوڑے جلانے والے پلانٹس کی تعداد 1000 سے تجاوز کرچکی ہے۔ نہ صرف بیجنگ، شنگھائی، گوانگ چو اور شینزین جیسے بڑے شہر، بلکہ چھوٹے شہروں اور یہاں تک کہ کاؤنٹی سطح کے علاقوں میں بھی کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے تعمیر کیے جارہے ہیں۔ گزشتہ دہائی میں کوڑے جلانے کی صلاحیت 16 گنا بڑھ چکی ہے، جس کی وجہ سے اوپر بیان کی گئی صورتحال—یعنی کوڑے جلانے کی صلاحیت زیادہ ہونے کی وجہ سے "جلانے کے لیے کوڑے کی کمی”کا مسئلہ پیدا ہوا ہے۔

"کوڑے کے محاصرے” سے "جلانے کے لیے کوڑے کی کمی” تک کا سفر چین میں کوڑے کے انتظام و انصرام کی زبردست ترقی کی علامت ہے، اور یہ "دو پہاڑوں کے نظریے” کی عملی تصدیق بھی ہے۔ مستقبل کی طرف دیکھتے ہوئے، اس نظریے پر عمل پیرا رہتے ہوئے چین ماحولیاتی تحفظ کے میدان میں مزید شاندار کامیابیاں حاصل کرے گا، معیشت اور ماحولیات کے درمیان ہم آہنگی قائم کرے گا، اور عالمی پائیدار ترقی کے لیے چینی دانش اور چینی حل کی مزید خدمات پیش کرے گا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: جیو لیانگماحولیاتی نظام
Previous Post

چین کی قومی معیشت کا سفر مئی میں مستحکم پیشرفت کے ساتھ جاری رہا ،قومی ادارہ برائے شماریات

Next Post

چینی صدر وسطی ایشیا ئی ممالک کے سربراہان کے ساتھ مل کر چین-وسطی ایشیا کے تعاون کے لیے ایک نیا خاکہ تیار کریں گے

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
قازقستان

چینی صدر وسطی ایشیا ئی ممالک کے سربراہان کے ساتھ مل کر چین-وسطی ایشیا کے تعاون کے لیے ایک نیا خاکہ تیار کریں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5873

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

462
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

278

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Subscribe

Continue Reading