لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
وزارتِ قانون کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے بعد جسٹس نجفی جلد ہی سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ ان کی تعیناتی کی منظوری جوڈیشل کمیشن نے کثرتِ رائے سے دی تھی، جس کی توثیق صدرِ مملکت نے کی۔