لاہور(حمزہ رحمٰن) حادثات کی روک تھام کےلئے سٹی ٹریفک پولیس کا بڑا فیصلہ، بڑے ٹریفک حادثے کا بڑا مجرم اب بچ نہیں پائے گا، لاہور سٹی ٹریفک پولیس خود مدعی بنےگی اور مقدمہ چلایا جائے گا اس حوالے سے ایس پی ٹریفک سٹی ڈویژن حماد رضا قریشی نے تمام سیکٹرانچارجز کو مراسلہ جاری کر دیا
حماد رضا قریشی کا کہنا ہے کہ بڑے ٹریفک حادثات میں مدعی کی جانب سے قانونی کاروائی نہ کروانے پر ملزم ڈرائیورز دوبارہ روڈ پر آکر حادثات کا باعث بنتے ہیں، اور اب سے جن کیسز میں مدعی کارروائی نہیں کرےگا اس میں سیکٹرانچارج خود مدعی بنے گا۔
ایس پی ٹریفک کا کہنا ہے کہ غیر ذمہ درانہ ڈرائیونگ پر کارروائی سے حادثات میں واضح کمی آئے گی۔