لاہور ( ہیلتھ ڈیسک ) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ نے پروفیسر فواد نصراللہ کو یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے ،
اس بات کا فیصلہ سینڈیکیٹ کے61ویں اجلاس میں کیا گیا ہے ،جس کے بعد یونیورسٹی نے پروفیسر آف یورولوجی اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر فواد نصراللہ کو چیئرمین و ہیڈ آف یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی/میو ہسپتال مقرر کر تے ہوئے انکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔









