کنزہ ہاشمی

کنزہ ہاشمی کا علی رضا کے حق میں بیان، وائرل ویڈیو پر بحث جاری

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اپنے ساتھی اداکار علی رضا کے حق میں بیان دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر جاری بحث میں ان کا دفاع کیا ہے۔یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب کراچی میں ایک فین میٹ اینڈ گریٹ ایونٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں ایک مداح کو علی رضا کی جانب سے کنزہ ہاشمی کے قریب آنے پر پیچھے ہٹا دیا گیا۔

کنزہ ہاشمی نے اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فین میٹ اینڈ گریٹ کے دوران ان کی متعدد مداحوں سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے تصاویر بھی بنوائیں، تاہم اس واقعے میں ایک شخص نے حد سے تجاوز کیا جس سے وہ غیر آرام دہ محسوس کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ علی رضا کا انداز بہتر ہو سکتا تھا، لیکن ان کا ردعمل ایک تحفظاتی جذبے کے تحت تھا تاکہ وہ اس لمحے میں محفوظ محسوس کر سکیں۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ عوامی شخصیت ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کسی بھی شخص کو ذاتی حدود عبور کرنے کی اجازت مل جائے۔ انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ ایسے واقعات کو نارملائز نہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں