کراچی(کورٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کم سن بچیوں سے زیادتی کے مقدمات میں 2ملزمان کو عمر قید بامشقت کی سزائوں کا حکم دیدیا۔
استغاثہ کی جانب سے جرم ثابت کیے جانے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کم سن بچیوں سے زیادتی کے 2 مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔
کیماڑی میں بچی سے زیادتی کے ملزم شریف کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی گئی جبکہ سرجانی ٹائون میں بچی سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم طارق عالم کو 10 برس قید با مشقت کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ گزشتہ برس درج کیا گیا تھا۔