• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
نگران حکومت

کشمیر اور فلسطین کے مسائل حل نہ کئے گئے تو انتہا پسندی آنے والی صدیوں میں بھی ختم نہیں ہو گی،نگران وزیراعظم

News Editor by News Editor
اکتوبر 9, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ کشمیر اور فلسطین کے مسائل حل نہ کئے گئے تو انتہا پسندی آنے والی صدیوں میں بھی ختم نہیں ہو گی،گورننس کیڈھانچے، سیاست ، معیشت سمیت اہم قومی معاملات پر پردیانتدارانہ قومی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، صحت مند اور خوشحال معاشرے کی تشکیل کیلئے قومی ڈائیلاگ کے حوالے سے پارلیمان قائدانہ کردار ادا کر سکتی ہے،

لاپتہ افراد کے حوالے سے پاکستان میں کمیشن کی تشکیل اہم اقدام ہے،سویلین بالادستی کے نعرے بلند کرنے والوں کو اس حوالے سے قانون سازی بھی کرنی چاہیے،مہنگائی پر قابو پانے کے لئے وفاق صوبوں کیساتھ مل کر اقدامات اٹھا رہاہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہونا شرو ع ہو گئے ہیں، پاکستان کے مستقبل کے بارے میں بہت پر امید ہوں۔ڈیجیٹل میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کو اس وقت معاشی، سیاسی اور دیگر چیلنجز درپیش ہیں لہذا اس حوالے سے بحیثیت قوم ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے اس امرپر زور دیا کہ گورننس کے سٹرکچر ، سیاسی رویہ ، مذہب اور سیاست ، معیشت اور سیاست اور عدلیہ کے نظام سمیت دیگر امور پردیانتدارانہ اور کھلے قومی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے،اس ضمن میں پارلیمان قائدانہ کردار ادا کرسکتی ہے۔، توقع ہے کہ آنے والی پارلیمان اس پر کام کرے گی تاکہ ایک صحت مند اور خوشحال معاشرے کی طرف پیش قدمی کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کسی قسم کی بنیاد پرستی یا انتہا پسندانہ رویئے کی کوئی گنجائش نہیں جو بھی ایسا کریگا، ریاست اس کے خلاف کارروائی کرے گی۔ مہنگائی کے حوالے سے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ہمیں دیکھنا ہو گا کہ اس کے اسباب کیا ہیں۔

یہاں گندم سمیت اجناس وافر مقدار میں دستیاب ہیں تاہم ذخیرہ اندوزی کا مسئلہ سامنے آرہا ہے ، اس کے خلاف کارروائی شروع کی تو چینی کی قیمتیں کم ہوئیں ، یہ کام ضلعی حکومتوں کا ہے تاہم وفاق صوبوں کے ساتھ مل کر اقدامات اٹھا رہاہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہونا شرو ع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے پلیٹ فارم سے سعودی عرب ، متحدہ امارات سمیت دنیا بھر سے معدنیات ، آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے ، اس حوالے سے دسمبرمیں اہم خبریں آسکتی ہیں۔

غیرقانونی تارکین وطن کے انخلا کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو نکالنے کی قطعی طورپر کوئی بات نہیں کی گئی، ا س بارے میں تاثر بالکل غلط ہے، دوسری کیٹیگری وہ غیرقانونی غیر ملکی ہیں جن کے پاس پاسپورٹ اور ویزے سمیت کوئی قانونی دستاویز نہیں ہے اور معاشرے میں ان کا کردار مبہم ہے اور وہ ہمارے نظام میں نہیں ہیں اور بحیثیت ریاست ہم چاہتے ہیں کہ انہیں واپس جانا چاہیے۔ ان کا یہاں رہنے کا کوئی اخلاقی اور قانونی جواز نہیں ہے،دنیا کی کوئی ریاست ان کو نکالنے کو غیر قانونی یا غیر اخلاقی نہیں سمجھتی تاہم ہم چاہتے ہیں کہ ایسے غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کے عمل میں ان کی عزت نفس مجروح نہیں ہونی چاہیے۔

انہوںنے کہاکہ تیسری کیٹیگری ایسے لوگوں کی ہے جنہوں نے ہمارے معاشرے کے خاندانوں میں شامل ہو کر جعلی دستاویزات بنوا لی،اس میں بھی نظام کا غلط استعمال ہوا ہے اور اس کو بھی ختم کرنا ہے اور ایسے لوگوں کی جانچ پڑتال کرنی ہے،اس میں کسی بھی مخصوص آبادی کو ہدف نہیں بنایا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستانی نڑاد پشتونوں کے بنیادی شہری حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ڈی این اے ٹیسٹ سے کسی بھی خاندان کی فیملی ٹری میں کسی دوسرے فرد کی شناخت ہو سکے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے مستقبل سے مایوس نہیں ہیں بلکہ بہت پرامید ہیں ، سعودی عرب میں15سے 20لاکھ ہنر مند پاکستانیوں کی کھپت کے مواقع موجود ہیں جبکہ پاکستان سے افرادی قوت ان کی ترجیح ہے اس کے لئے ہنر مند افرادی قوت کی تیاری پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں ، ملک بھر میں قائم ووکیشنل ٹریننگ اداروں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں ، اس بارے میں اس ہفتے اہم اجلاس ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے اگر عدالت انہیں آزاد کرتی ہے تو وہ سیاسی عمل کا حصہ ہوں گے۔ عدالتیں جو بھی فیصلہ کریں گی نگران حکومت اس پر عملدرآمد کی پابند ہو گی۔

نگران وزیراعظم نے لاپتہ افراد کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے پاکستان میں کمیشن کی تشکیل اہم اقدام ہے، کسی فرد کو زیر حراست رکھے جانے کے حوالے سے مدت کے تعین سمیت دیگر ایسے امور پر بدقسمتی سے سنجیدہ قانون سازی نہیں ہوئی یہ کام پارلیمان نے کرنا تھا ، پاکستان ایک عرصہ سے دہشتگردی کا شکار ہے ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار پاکستانی شہید ہوئے، ہمیں مختلف پرتشدد چیلنجز کا سامنا ہے تاہم اس حوالے سے لیگل فریم ورک نہیں لایا جا سکا۔

نگران وزیراعظم نے کہاکہ پراپیگنڈا کی صورت میں ریاست کی بدنامی کا سبب بننا اچھا عمل نہیں۔ انہوں نے کہاکہ سویلین بالادستی کے نعرے بلند کرنے والوں کو اس حوالے سے قانون سازی بھی کرنی چاہیے ، قومی دھارے کی کسی جماعت نے اس کو اپنے منشور کا حصہ نہیں بنایا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں قانون سازی کا معیار نسبتاً کمزور ہے۔ قانون سازی پرمفصل گفت و شنید ہونی چاہئے اور انہیں کمیٹیوں میں لے جانا چاہئے تاکہ بہتر نتائج حاصل ہو سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بطور نگران وزیراعظم انہیں ہر جگہ فیصلہ سازی کی آزادی ہے اور وہ فیصلے لے رہے ہیں ، آرمی چیف سویلین بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم سویلین بالادستی کی بات کرتے ہیں تو ہماری کارکردگی ، وقار اور وژن اس کا فیصلہ کرے گا، ان عوامل کے بغیر بالادستی کا دعوی مشکل ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن جب انتخابات کرائے گا ہم اس کی معاونت کریں گے۔ ہم سکیورٹی اور فنڈ زسمیت تمام ممکنہ وسائل فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ نادرا کے چیئرمین کی خدمات ہم نے فوج سے حاصل کی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ نادرا کا ادارہ بھی ایک فوجی حکمران کے دور میں بنا ، حاضر سروس فوجی آفیسر قابل ترین افراد میں سے ہیں،ان کے تقرر کا انتخابات پر کوئی اثر نہیں ہو گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کا ہدف انارکی پھیلانا ہوتا ہے،تمام سیاسی قیادت کے لئے سکیورٹی کے سنجیدہ چیلنجز ہیں ہم ان کی سلامتی یقینی بنائیں گے۔ فلسطین کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں نگران وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کی ہے ، پاکستان تمام عالمی پلیٹ فارمز پر فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

دنیا کو ادراک ہے کہ مشرق وسطی کے مسائل کا حل آزاد فلسطینی ریاست کے قیام میں ہے ، اس مسئلہ پر تمام مسلمان ممالک کو مل کر یکساں موقف اپنانا ہو گا ، کشمیر اور فلسطین کے مسائل حل نہ کئے گئے تو انتہا پسندی آنے والی صدیوں میں بھی ختم نہیں ہو گی۔نگران وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان ہمیشہ فلسطینیوں کے موقف کی حمایت کرتارہا ہے۔ 1974 میں لاہورمیں ہونے والی پہلی اسلامی سربراہی کانفرنس میں کشمیر کے ساتھ فلسطین بھی ایک اہم معاملہ تھا۔ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کا دوست رہا ہے۔

پاکستان نے فلسطینیوں کے لئے اپنی حمایت کا مختلف سفارتی، سیاسی و سماجی پلیٹ فارمز پر ہمیشہ سیاعادہ کیا ہے اور کرتا رہے گا۔ او آئی سی اور اقوا م متحدہ کے پلیٹ فارمز سمیت بین الاقوامی فورمز پر پاکستان فلسطینیوں کی بھرپور مدد اور حمایت جاری رکھے گا۔ وزیراعظم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دو ریاستی فارمولا فلسطین کے مسئلے کا موزوں حل ہے اور خود فلسطینی بھی اسی حل کے قائل ہیں اور اسی سے مشرق وسطی میں استحکام آئے گا۔

انہوں نے اس امر کااعادہ کیا کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینیوں نے ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے اتفاق کیا تھا لیکن اسرائیل اور فلسطین کے مابین جو معاہدہ ہوا تھا اس پر اسرائیل کی طرف سے عمل نہیں کیا جارہا۔

فلسطینیوں کو معاہدے کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست نہیں دی جارہی۔ ہندوستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم ہندوستان سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں ، بھارت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے پاکستان کے ساتھ کشمیری بھی بنیادی فریق ہیں جو 70سال سے بھارتی جبرو استبداد برداشت کر رہے ہیں ، بھارت سے تعلقات معمول پر لانے کے عمل کا اگر کشمیری حصہ نہیں ہوں گے تو کوئی بات چیت دیرپا نہیں ہوسکتی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وہ بھی دیگر پاکستانیوں کی طرح کرکٹ کے شوقین ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ جیت کر آئے ، تاہم ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں کہ وہ میچ دیکھنے بھارت جائیں ، کھیل کو کھیل کے طور پر دیکھنا چاہئے ، بھارت پاکستانی تماشائیوں کو ویزے دے اگر یہی ایونٹ پاکستان میں ہوتا توہم انہیں ویزے جاری کرتے ، بدقسمتی سے بھارت کھیل کے تعلقات معمول پر نہیں لاسکتا تو تجارتی تعلقات کیسے ممکن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کے حوالے سے سفارتی ذرائع سے دوطرفہ بات چیت ہو رہی ہے چند منصوبوں پر بات چیت جاری ہے ، معاہدے کے قریب ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: انتہا پسندیکشمیر اور فلسطینمسائلنگران وزیراعظم
Previous Post

ایچ ای سی نے گوادر کے طلبا کے لئے اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کر دیا

Next Post

حکومت نے خسارے میں چلنے والی قومی ایئر لائن کی نجکاری کا عمل تیز کر دیا

News Editor

News Editor

Next Post
قومی ایئر لائن

حکومت نے خسارے میں چلنے والی قومی ایئر لائن کی نجکاری کا عمل تیز کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading