• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
وزیر داخلہ

کسی بھی دہشت گرد تنظیم کے ساتھ مذاکرات نہیں ہونگے، وزیر داخلہ

News Editor by News Editor
جنوری 5, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان حملہ کیس میں بننے والی جے آئی ٹی پر سوالات اٹھا تے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو کوئی فائر نہیں لگا، وہ صرف ڈرامہ کررہاہے ،

جے آئی ٹی کی رپورٹ عدالت اور میڈیا تک نہیں پہنچی مگر فواد چوہدری کو مل گئی ہے جس پر سوال بنتا ہے کہ وہ کیسے ملی،معظم خان کو عمران خان کے محافظ کی گولی لگی تھی جس کو گرفتار کرکے تفتیش میں شامل کرنا چاہیے،وزارت مذہبی امور قرآنِ پاک کا عربی اور ترجمے کے حوالے سے مستند نسخہ کی تمام صوبائی قرآن بورڈ کی تائید حاصل کرنے کے بعد پیش کرے گی جو ہر اعتبار سے متفقہ، مستند اور بہتر ہوگا،ریاست مخالف سرگرمیاں کرنے والی کسی دہشت گرد تنظیم یا جماع کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے ، اگر مذاکرات ہوں گے تو افغانستان حکام کے ساتھ ہوں گے ۔

جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے افغان طالبان حکام کی طرف سے پاکستانی سفارت خانے پر حملے میں ملوث داعش کے دہشت گردوں کی ہلاکت پر بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ جب تک وزارت خارجہ اس معلومات کی تصدیق نہیں کرتی اس وقت تک یہ صرف معلومات ہی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامی کمیٹی (این ایس سی) نے فیصلہ کیا تھا کہ ریاست مخالت سرگرمیاں کرنے والی کسی تنظیم یا جماعت سے مذاکرات نہیں ہوں گے کیونکہ ماضی میں بھی اس کا کوئی اثر نہیں ہوا، لہٰذا اگر مذاکرات ہوں گے بھی تو افغانستان حکام کے ساتھ ہوں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ہر وہ پاکستانی جو کسی وجہ سے بھی کسی ایسے عمل کا شکار ہوا جو قانون و آئین کے خلاف ہے تو اس کیلئے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے اس عمل کی بنیاد پر قانونی طریقہ کار سے گزرے اور ریاست کو یقین دہانی کرائے کہ وہ ریاست کے وجود، آئین اور قانو کو تسلیم کرتا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کسی بھی ایسی تنظیم یا جماعت سے مذاکرات نہیں ہوں گے جو ریاست اور اس کے شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہو۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے اجلاس میں سیاسی اور عسکری قیادت نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کسی بھی دہشت گرد فرد یا تنظیم سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کو کوئی فائر نہیں لگا وہ صرف ڈرامہ کر رہا ہے۔وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان نے عمران خان پر حملے کی تفتیش کے لیے قائم جے آئی ٹی کی سربراہی غلام محمد ڈوگر کر رہے ہیں جو متنازع شخص ہیں۔

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ عدالت اور میڈیا تک نہیں پہنچی مگر فواد چوہدری کو مل گئی ہے جس پر سوال بنتا ہے کہ وہ کیسے ملی۔انہوں نے کہا کہ اس بات کو دو ماہ سے زیادہ کا وقت ہو چکا ہے مگر ابھی عمران خان ڈرامہ کر رہا ہے، لہٰذا ان کو فائر نہیں لگا صرف ڈرامہ کر رہا ہے کیونکہ اگر گولی لگے اور زخم نہ ہو یہ ممکن نہیں اور اس زخم کا دورانیہ بھی دو ہفتوں تک ہوتا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ فراڈیا اب کہہ رہا ہے کہ میں مزید ایک ماہ تک اس قابل نہیں کہ چل سکوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملے میں ایک ہی ملزم نوید شامل تھا اور ایک ہی فائرنگ ہوئی کیونہ ملزم مذہبی طور پر شدید جنونی تھا جس کے آگے پیچھے کوئی نہیں اور اس کا بیان بھی سو فیصد درست ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ متعدد سی سی ٹی وی فوٹیجز موجود ہیں جن میں ظاہر ہے کہ ایک ہی شخص نے پستول نکال کر فائرنگ کی تھی اور کوئی دوسرا ملزم شامل نہیں تھا جبکہ ایک گولی کنٹینر سے چلی تھی جو کہ معظم خان کو لگی تھی۔انہوں نے کہا کہ معظم خان کو عمران خان کے محافظ کی گولی لگی تھی جس کو گرفتار کرکے تفتیش میں شامل کرنا چاہیے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان گزشتہ دو ماہ سے ملک کے دیوالیہ ہونے کی مہم چلا رہا ہے جو کہ ملک دشمنی پر مبنی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزارت مذہبی امور قرآنِ پاک کا عربی اور ترجمے کے حوالے سے مستند نسخہ کی تمام صوبائی قرآن بورڈ کی تائید حاصل کرنے کے بعد پیش کرے گی جو کہ ہر اعتبار سے متفقہ، مستند اور بہتر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ قرآنِ پاک کا مستند نسخہ ضلعی اور تحصیل سطح پر پہنچایا جائیگا اور تمام صوبائی حکومتیں اور مرکزی مذہبی امور کی وزارت اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ عربی اور ترجمے کے حوالے سے قرآن پاک کا مستند ہونا کسی شک و شبے سے بالاتر ہو اور اگر کوئی رخنہ ڈالنے کی کوشش کرے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: جے آئی ٹیدہشت گرد تنظیمڈرامہعمران خانفائرمذاکراتوزیر داخلہ
Previous Post

شکایت سیل مقامی انتظامیہ کے ساتھ ملکر منصوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف فوری سخت کارروائی کرے' چودھری پرویز الٰہی

Next Post

ملک میں مقامی سطح پر سولر پینل بنانے کیلئے پالیسی کو ترجیحی بنیادوں پر حتمی شکل دی جائے،وزیر اعظم کی ہدایت

News Editor

News Editor

Next Post
وزیراعظم شہباز شریف

ملک میں مقامی سطح پر سولر پینل بنانے کیلئے پالیسی کو ترجیحی بنیادوں پر حتمی شکل دی جائے،وزیر اعظم کی ہدایت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading