ایوب کھوسہ

کسی ایک صوبے نہیں سارے پاکستان کی ثقافت کا نمائندہ ہوں ‘ ایوب کھوسہ

لاہور( شوبز ڈیسک) سینئر اداکار ایوب کھوسہ نے کہا ہے کہ میں کسی ایک صوبے کی ثقافت کا نمائندہ نہیں بلکہ میں پاکستان کی ثقافت کا نمائندہ ہوں ،

میری پہچان کوئٹہ پی ٹی وی سے ہوئی لیکن میں پی ٹی وی کے دیگر مراکز پر بھی کام کر چکا ہوں ۔

ایک انٹر ویو میں ایوب کھوسہ نے کہا کہ میں پاکستان کی نمائندگی کرتا ہوں ، میں سب سے پہلے پاکستانی ہوں اس کے بعد میری کوئی شناخت ہے ۔

ایوب کھوسہ نے بتایا کہ مجھے مجھے ہر طرح کے کھانے بنانے میں عبور حاصل ہے اور میں دوستوں کے لئے اپنے ہاتھوں سے کھانا پکاتا ہوں۔

اپنا تبصرہ لکھیں