کراچی:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کی دبئی میں اپنے مقبول گانے "چھمک چھلو” پر رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔ یہ ویڈیو ایک زیور برانڈ کی تقریب میں کرینہ کے پرفارم کرنے کے دوران کی گئی تھی۔
کرینہ کپور نے آسمانی رنگ کے دلکش لباس میں اس پرفارمنس کے ذریعے مداحوں کو محظوظ کیا، جس پر وہ محفل کا مرکز بن گئی تھیں۔ ان کا رقص ان کے پرانے ہٹ گانے "چھمک چھلو” پر تھا، جو 2011 کی فلم "راون” سے تھا اور آج بھی مقبول ہے۔ کرینہ کا یہ شاندار رقص سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر ہو رہا ہے، اور ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ کرینہ کپور کی آخری فلم "سنگھم اگین” تھی جس میں انہوں نے اجے دیوگن، رنویر سنگھ، دیپیکا پڈوکون اور دیگر بڑے ناموں کے ساتھ کام کیا۔ اس کے علاوہ، کہا جا رہا ہے کہ کرینہ جلد ہی میگھنا گلزار کی فلم "دائرہ” میں پرتھوی راج سکھمارن کے ساتھ نظر آئیں گی، لیکن اس کا باضابطہ اعلان ابھی تک نہیں ہوا۔