• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
سراج الحق

کرکٹ کھیلنی ہے تو سب کو میچ کی تاریخ، گراﺅنڈاور طریقہ کار پر اتفاق کرنا پڑے گا، سراج الحق

News Editor by News Editor
اپریل 18, 2023
in پاکستان
0 0
0

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سیاسی جماعتوں کو قومی انتخابات پر مذاکرات کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی اپنی کوششوں کے تناظر میں واضح کیا ہے کہ کرکٹ کھیلنی ہے تو سب کو میچ کی تاریخ ،گراﺅنڈ اور طریقہ کار پر متفق ہونا پڑے گا، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم اپنے موقف میں لچک لائیں، ریڈ لائنز سے پیچھے ہٹیں،

جماعت اسلامی نے ملک اور عوام کی خاطر سیاسی جماعتوں کو انتخابات کی ایک تاریخ پر متفق کرنے کے لیے کوششوں کا آغاز کیا ہے کیوںکہ ہم نہیں چاہتے ہیں کہ یہ جنگ مزید پھیلے اور عوام اسی طرح بے یارودمددگار رہیں، جماعت اسلامی کسی کی خواہش پر مذاکرات نہیں کرا رہی نہ ہی ہمارا مقصد حلیف یا حریف تلاش کرنا ہے،

سب کو حق ہے کہ اپنے نظریات اور منشور کے تحت عوام کے پاس جائیں اور یہی ایک راستہ ہے جو منزل کا تعین کر سکتا ہے، اس راستے کو اپنائے بغیر منزل ہی گم ہو جائے گی۔پیر کو مختلف ٹی وی چینلز کو انٹرویو دیتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے ان سے ملاقات میں اعتراف کیا کہ حالات خراب ہیں۔

انھوں نے کہا کہ حالات کو بہتر سمت لے کر جانا ہے تو واحد راستہ انتخابات ہیں۔ انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے خود ہی بال اپنے کورٹ میں ڈال دی ہے، اگر وہ فل کورٹ بنا دیتے تو کوئی فیصلہ سے انحراف کی جرا¿ت نہیں کر سکتا تھا، اس وقت ججز ورسز ججز (Judges vs Judges)کی صورت حال ہے، اعلیٰ عدلیہ سے اپیل ہے کہ موقف میں نرمی اختیار کرے اور سیاست دانوں کو مل بیٹھنے کا موقع دے، ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے بھی کہوں گا کہ وہ عوام سے کیا گیا غیرجانبداری کا وعدہ اس طرح پورا کرے کہ سب کو نظر آئے۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی لڑائی خدانخواستہ کوئی انڈیا پاکستان کی جنگ نہیں، اگر نیلسن منڈیلا 30سال کی قید کے بعد اپنے مخالفین کے ساتھ بیٹھ سکتا ہے اور طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات ہو سکتے ہیں تو پاکستان میں سیاسی جماعتیں آپس میں کیوں نہیں بیٹھ سکتیں؟ انھوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے، ہم عوام کو اس طرح بے یارودمددگار نہیں چھوڑ سکتے، یہ ملک صرف پی ٹی آئی یا پی ڈی ایم کا نہیں، ہم سب اس کے شہری ہیں۔

انھوں نے کہا کہ انھوں نے ملک کے ایک شہری کی حیثیت سے اپنی کوششوں کا آغاز کیا ہے، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ نے مذاکرات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں، عید کے بعد پیپلزپارٹی کی قیادت اور مولانا فضل الرحمن سے بھی ملیں گے، سب کی بات سنیں گے اور اپنی سنائیں گے، کوشش ہو گی کہ الیکشن کی تاریخ پر اتفاق رائے پیدا کر لیا جائے۔

سراج الحق نے کہا کہ یہ طے ہے کہ اب ملک میں جاری لڑائیوں میں کوئی باہر سے مداخلت نہیں کرے گا، کوئی خلیجی ریاست ہماری مدد کو آئے گی نہ ہی کسی عالمی طاقت نے یہ لڑائی ختم کروانی ہے، سب اپنی ترجیحات میں مصروف ہیں، ہماری لڑائیاں جاری رہیں تو پوری دنیا تماشا دیکھے گی، پہلے ہی عوام کا کچومر نکل گیا ہے،

مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے ہر شخص کے چہرے سے مسکراہٹ غائب ہے، معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، سیاست دانوں کو باوقار راستہ اختیار کرنا پڑے گا، جماعت اسلامی کا موقف ہے کہ سیاسی مسائل عدالتوں یا اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے نہیں بلکہ سیاست دانوں کے ذریعے ہی حل ہونے چاہییں۔امیر جماعت نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی یا مسلم لیگ (ن) نے مذاکرات کے لیے ان کے سامنے کوئی پیشگی شرائط نہیں رکھیں۔

جہاں تک پی ٹی آئی کے خلاف کیسز کا تعلق ہے تو واضح کردوں کہ کیسز توجماعت اسلامی کے لیڈران کے خلاف بھی ہیں، مولانا ہدایت الرحمن جھوٹے مقدمات میں جیل میں ہیں، ہم ان کی رہائی کے لیے یکم مئی سے تحریک کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، سپریم کورٹ میں بھی ان کی رہائی کی اپیل دائر کی ہے۔ ماضی میں موجودہ حکومتی پارٹیوں کے لیڈران کے خلاف بھی مقدمات درج ہوئے، بدقسمتی سے ان کیسز کی تاریخ بہت پرانی ہے اور ہم نے ہمیشہ اسی طرح کی سیاسی مقدمہ بازی کے خلاف آواز اٹھائی ہے، یہ سلسلے بند ہونے چاہییں، احتساب کا عمل ایسا ہو کہ سب کو نظر آئے اور کوئی اس پر انگلی نہ اٹھا سکے۔

چودھری پرویز الٰہی کے بیان پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کسی صف بندی کے لیے نہیں گئی، ن لیگ اپنی سیاست کریں، ہم اپنی کر رہے ہیں، جماعت اسلامی عوام کا مقدمہ لڑ رہی ہے، ہمارے پیش نظر پاکستان کی ترجیحات ہیں، ہمارا مقصد صرف اور صرف پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کو انتخابات کی ایک تاریخ پر راضی کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ایک سینئر سیاست دان ہیں، انھوں نے ہمیشہ مذاکرات کی بات کی ہے، ہم ان کے پاس بھی جائیں گے، عید کے بعد سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کے لیے کوششوںمیں تیزی لائی جائے گی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: سراج الحقسیاسی جماعتوںقومی انتخاباتکرکٹگراﺅنڈمیچ
Previous Post

سپریم کورٹ کا فیصلہ ملکی حالات کی سمت کا تعین کرے گا،شیخ رشید

Next Post

انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلاٹیشن ہسپتال پہلا فیز آپریشنل ہوچکا ہے،وزیراعظم

News Editor

News Editor

Next Post
وزیراعظم شہباز شریف

انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلاٹیشن ہسپتال پہلا فیز آپریشنل ہوچکا ہے،وزیراعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading