• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کھیل
سعودی عرب

سعودی عرب

کرکٹ کا گرینڈ سلیم، سعودی عرب کے انتہائی مہنگی لیگ کے خفیہ منصوبے کا انکشاف

سعودی عرب بین الاقوامی سطح پر ٹی20 لیگ کے منصوبے پر کام کر رہا ہے ، منصوبہ آسٹریلیا کے بااثر کرکٹ شخصیت نے ترتیب دیا ،رپورٹ

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
مارچ 16, 2025
in کھیل
0 0
0

ریاض(سپورٹس نیوز )کرکٹ کی دنیا میں ٹینس کے گرینڈ سلیم کے طرز پر مہنگی ترین ٹی20 لیگ کے سعودی عرب کے خفیہ منصوبے کا انکشاف ہوا ہے ۔

آسٹریلیا کی معروف ویب سائٹ دی ایج نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب بین الاقوامی سطح پر ٹی20 لیگ کے منصوبے پر کام کر رہا ہے جس کو منصوبہ آسٹریلیا کے بااثر کرکٹ شخصیت نے ترتیب دیا ہے اور اس کو کرکٹ کے فروغ میں نہایت اہم قدم قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجوزہ کرکٹ لیگ میں 8 ٹیمیں ہوں گی اور اس کو ٹینس کے ماڈل اور گرینڈ سلیمز کے طرز پر رکھنے کی تجویزہے اور حصہ لینے والی ٹیمیں سال بھر 4 مختلف مقامات پر میچز کھیلیں گے اور اسی طرح ٹیموں کا بھی انتخاب کیا جائے گا۔ لیگ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے کھیلوں کا محکمہ ایس آر جے اسپورٹس انوسٹمنٹ اس کا مرکزی فنانسر ہوگا اور بتایا گیا کہ اس منفرد منصوبے پر گزشتہ ایک برس سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ بات چیت ہو رہی ہے۔

رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ اس تصور پر ایک سال سے خفیہ کام ہو رہا ہے اور یہ منصوبہ آسٹریلیا کے سابق آل راﺅنڈر نیل میکسویل کا شاخسانہ ہے، جو آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کے منیجر بھی ہیں اور اس کے علاوہ آسٹریلیا کرکٹرز ایسوسی ایسن اور کرکٹ این ایس ڈبلیو کے سابق بورڈ ممبر بھی ہیں۔

منصوبے سے آگاہ ذرائع نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بین الاقوامی لیگ کے لیے سرمایہ کاروں کا کنسورشیم تیار ہے تاہم لیگ کا نام نہیں دیا گیا۔رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب اس کرکٹ لیگ کے لیے 500 ملین ڈالر کی خطیر رقم فراہم کی جائے گی۔ خیال رہے کہ سعودی عرب نے اس سے قبل فٹ بال، گالف، فارمولان ون ریس کے مقابلے بھی شروع کردیے ہیں اور 2034 کے فٹ بال ورلڈ کی میزبانی کے حقوق بھی حاصل ہیں۔

سعودی عرب کے ایس آر جے اسپورٹس انوسٹمنٹ کی سربراہی آسٹریلیا کے سابق پروفیشنل لیگز کے چیف ایگزیکٹیو ڈینی ٹانسینڈ کر رہے ہیں اور اب سعودی پبلک انوسٹمنٹ بھی سربراہی میں شریک ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ لیگ ایسے موقع پر کھیلے جائے گی جب آئی سی سی کے ٹورنامنٹس کے علاوہ بگ بیش اور آئی پی ایل جیسی ٹیسٹ کرکٹ نیشنز کی ٹی20 لیگز نہ ہو رہی ہوں۔رپورٹ کے مطابق سعودی کرکٹ لیگ کے لیے آسٹریلیا کرکٹ اور آئی سی سی جیسے رکن بورڈ کی منظوری درکار ہوگی اور حتمی فیصلے کا اختیار موجودہ آئی سی سی سربراہ جے شاہ کے ہاتھ میں ہوگا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آسٹریلیاٹیموںٹینسسعودی عربکرکٹمجوزہ
Previous Post

پاکستان ٹیم کی ناکامیوں کا تسلسل نہ ٹوٹ سکا، نیوزی نے پہلا ٹی 20 نو وکٹوں سے جیت لیا

Next Post

ویرات کوہلی فیملی پروٹوکولز سے متعلق بھارتی بورڈ پر برس پڑے

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
ویرات کوہلی

ویرات کوہلی فیملی پروٹوکولز سے متعلق بھارتی بورڈ پر برس پڑے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading