کراچی میں کمشنر سید حسن نقوی نے ٹریفک حادثات میں کمی لانے کے لیے شہر میں دفعہ 144 کے تحت صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ پابندی دو ماہ کے لیے ہوگی اور اس کا اطلاق مال بردار گاڑیوں پر بھی ہوگا۔
ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ہیوی ٹریفک کے باعث ہونے والے حادثات میں کمی لائی جا سکے، جس میں موٹرسائیکل سواروں کی جانیں بھی ضائع ہو رہی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، ہیوی ٹریفک کو مخصوص راستوں پر چلنے کی اجازت ہوگی، جیسے سپر ہائی وے سے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا، نیشنل ہائی وے سے گودام چورنگی اور ناردرن بائی سے پراچہ چوک۔