ویب ڈیسک – 6 اپریل 2025 کراچی:
شہر میں گرمی کا زور کم نہ ہو سکا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم بدستور گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 25.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ہوائیں مغربی اور جنوب مغربی سمتوں سے 10 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں، اور مطلع صاف رہے گا۔