سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گلشن معمار سے 4 لڑکیوں کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ 2017 میں میری تین بیٹیاں اور نواسی اغوا ہوئیں، لیکن اب تک ان کی بازیابی کے لیے کوئی عملی اقدامات نہیں کیے گئے۔ مزید یہ کہ میرے بیٹے اور داماد پر جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ اور تفتیشی افسر کو فوری طور پر عدالت میں طلب کر لیا اور حکم دیا کہ آئی جی سندھ خود پیش ہو کر یہ بتائیں کہ لڑکیوں کی بازیابی کے لیے اب تک کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔