کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں افسوسناک حادثے کے دوران ایک چار سالہ بچہ جان سے گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعہ عابد آباد کے قریب پیش آیا جہاں بچہ کھیلتے ہوئے سڑک پار کر رہا تھا کہ اچانک پانی کے ٹینکر کی زد میں آ گیا۔ بچے کی شناخت 4 سالہ عفان ولد جاسم کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی۔
پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کیے جا رہے ہیں۔