کراچی (شوبز رپورٹر) اداکارہ کبری خان اوراداکار گوہر رشید کی مکہ مکرمہ میں نکاح کی نئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
دونوں اداکار طویل عرصے تک دوست رہنے کے بعد حال ہی میں نکاح کے بندھن میں بندھے ہیں، کبری خان اور گوہر رشید نے رواں ماہ 25 جنوری کو اپنی شادی کی تقریبات کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔مکہ مکرمہ میں نکاح کے بعد نوبیہاتا جوڑے نے اپنے قریبی دوستوں اور خاندان کے لیے ایک عشائیے کا اہتمام بھی کیا۔
تازہ تصاویر میں کبری خان اور گوہر رشید کو مکہ مکرمہ میں اپنی فیملی کے ساتھ خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔معروف جوڑے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی نئی زندگی کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔