کاہنہ میں فائرنگ: پولیس کانسٹیبل زخمی، ملزمان کی تلاش جاری

لاہور کے علاقے کاہنہ میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس کانسٹیبل یاسین زخمی ہوگئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یاسین، جو SSU ڈیوٹی کے بعد گھر واپس جا رہے تھے، شہزادہ روڈ پر دو نامعلوم مسلح افراد نے کھیت سے نکل کر اچانک فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

گولی کانسٹیبل یاسین کی ٹانگ میں لگی، جس پر انہیں فوری طور پر جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ہسپتال پہنچ کر زخمی کانسٹیبل کی عیادت کی۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو بہترین علاج معالجے کی ہدایت بھی دی۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے فرانزک ماہرین نے اہم شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ ایس ایچ او کاہنہ کی سربراہی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور دیگر ذرائع کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

20 تبصرے ”کاہنہ میں فائرنگ: پولیس کانسٹیبل زخمی، ملزمان کی تلاش جاری

اپنا تبصرہ لکھیں