بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور ڈانسر شیفالی، جنہیں 2000 کی دہائی میں گانے "کانٹا لگا” سے زبردست شہرت ملی، 28 جون کو اپنے گھر میں اچانک انتقال کرگئیں۔ ان کی وفات کے بعد جہاں مداح غم میں ڈوبے ہیں، وہیں ان کے مالی اثاثوں کی تفصیلات بھی منظرِ عام پر آ چکی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، شیفالی کی مجموعی دولت کا اندازہ تقریباً 10 لاکھ امریکی ڈالر (8.54 کروڑ بھارتی روپے) لگایا گیا ہے۔ یہ بات حیران کن ہے کہ فلمی دنیا سے بڑی حد تک دوری کے باوجود ان کی آمدنی میں تسلسل برقرار رہا۔
شیفالی نے فلم "مجھ سے شادی کروگی” اور دیگر کئی مشہور فلموں میں اداکاری کی۔ اگرچہ بعد میں وہ صرف مخصوص پروجیکٹس تک محدود ہو گئیں، لیکن ان کی برانڈ ویلیو بدستور بلند رہی۔ رپورٹس کے مطابق، وہ کسی بھی اسٹیج پرفارمنس یا رئیلٹی شو میں مختصر شرکت پر 10 سے 25 لاکھ روپے تک معاوضہ وصول کرتی تھیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ گانا "کانٹا لگا”، جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا، اس کے لیے انہیں صرف 7 ہزار روپے دیے گئے تھے۔ لیکن اس ایک گانے نے ان کا کیریئر بدل دیا۔
اپنے کیریئر کے دوران شیفالی نے فلموں کے ساتھ ساتھ رئیلٹی شوز جیسے "نچ بلیے” اور "بگ باس 13” میں بھی شرکت کی، اور "بے بی کو ما نا” جیسی سیریز میں بھی کام کیا۔