• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
طلال چوہدری

طلال چوہدری

کالے علم کا بل ہے، پی ٹی آئی سے بھی پوچھ لیں، قائمہ کمیٹی اجلاس میں طلال چوہدری کا طنز

سینٹ کی قائمہ کمیٹی میں شاطر فراڈئیے کا تذکرہ ہوا، میٹرک فیل نوسرباز سینیٹرز اور ایم این ایز کو چونا لگاتا رہا

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
مارچ 10, 2025
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں سینیٹر ثمینہ ازہری کی جانب سے پیش کردہ کالے جادو سے متعلق بل پر بحت کے دوران وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ کالے علم کا بل ہے، پی ٹی آئی سے بھی پوچھ لیں۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ہوا، کمیی رکن سنیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ ہم سینٹ کے نمائندے ہیں، پورے ملک کے نمائندے ہیں، آئی جی سندھ اور چیف سکریٹری کیوں نہیں آئے۔ چیرمین کمیٹی نے کہا کہ ہم میٹنگ کےلئے انتظار کرتے ہیں افسران آتے نہیں ، کراچی مصطفی عامر کا کیس صرف قتل کا کیس ہے، اس میں ڈرگز کو ڈال کر معاملہ لمبا کیا جا رہا یے۔

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ بڑی فائن لائن ہے صوبوں کے معاملات میں وہاں کے لوگوں کو بلانے سے سیاسی معاملات کا تنازعہ شروع ہوجاتا ہے، اگر ہماری کمیٹی صوبوں کو نیٹی گریٹی میں بلانا شروع کر دے گی تو مسلہ خراب ہو گا۔سنیٹر محسن عزیز نے کہا کہ اس وقت وزیر مملکت ہیں وفاقی وزیر ہیں مشیر ہیں داخلہ کہ وہ معاملات دیکھ سکتے ہیں۔اجلاس کے دوران سینیٹڑ پلوشہ خان نے شاملات کی زمین پر قبضوں کیخلاف بل پیش کیا، بل پر بحث کی گئی، اسلام آبا کی ضلعی انتظامیہ نے بل کی مخالفت کردی۔

طلال چوہدری نے کہا کہ ایک تو چیف کمشنر کو اس میٹنگ میں ہونا چاہئے تھا، اسلام آباد لینڈ ریکارڈ کے معاملہ پر اگلے اجلاس میں بریفنگ دے دیں گے۔اجلاس میں سینیٹر پلوشہ خان کی جانب سے انسداد دہشتگردی بل 2024میں ترمیم پر بحث کی گئی، سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ اے ایس ایف سے متعلق بل پر کوئی تحریری بریفنگ نہیں دی گئی، چئیرمین کمیٹی نے اے ایس ایف سے متعلق بریفنگ کو روک دیا۔طلال چوہدری نے کہا کہ اگلی میٹنگ میں آپ کو تحریری بریفنگ دے دی جائے گا، بل کو آئندہ اجلاس تک موخر کردیا گیا۔

سینیٹر ثمینہ ازہری کی جانب سے پیش کردہ بل پر بحث کی گئی، سینیٹر ثمینہ کے بل میں کالا جادو کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی تجویز کی گئی ہے، طلال چوہدری نے کہا کہ کالے علم کا بل ہے، پی ٹی آئی سے بھی پوچھ لیں، وزارت قانون کو بل پر کوئی ایشو نہیں، صرف ایک لفظ کو ٹھیک کرنا ہوگا۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی میں شاطر فراڈئیے کا تذکرہ ہوا، میٹرک فیل نوسرباز سینیٹرز اور ایم این ایز کو چونا لگاتا رہا، چئیرمین کمیٹی سینیٹر فیصل سلیم نے کہا کہ کوئی نوسرباز سینیٹرز کو کال کرکے ان کیساتھ فراڈ کررہا ہے، مجھے بھی کچھ کالز آئی ہیں، اور سینیٹر پلوشہ کو بھی، یہ لوگ کال کرکے ڈراتے دھکماتے ہیں۔

چئیرمین کمیٹی سینیٹر فیصل سلیم نے معاملے پر آئی جی اسلام آباد سے بریفنگ طلب کرلی، آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ معزز سینیٹرز کو کوئی شخص اے ایس آئی عقیل شاہ بن کر کال کررہا تھا، اسلام آباد پولیس نے ملزم کو گرفتارر کرلیا۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ یہ ایک گینگ ہے جو ساہیوال سے آپریٹ کرتا ہے، اس نے ایم این اے ایز کو بھی کالز کیں، اس کا سالہ اس کو ڈیٹا فراہم کرتا تھا، ملزم کو ساہیوال سے گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم سے 2125 سمز برآمد ہوئی ہیں، اس ملزم کی کال پر سینیٹر ہدایت اللہ تھانہ آئی نائن پہنچ گیے تھے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اجلاسپی ٹی آئیطلال چوہدریقائمہ کمیٹیکالے علم
Previous Post

کراچی، نیگلیریا سے رواں برس کی پہلی ہلاکت رپورٹ

Next Post

پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے کچھ لینا نہیں تو انکا دروازہ بار بار کیوں کھٹکھٹاتی ہے، عرفان صدیقی

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
عرفان صدیقی

پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے کچھ لینا نہیں تو انکا دروازہ بار بار کیوں کھٹکھٹاتی ہے، عرفان صدیقی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading