بالی ووڈ کے سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور کاجول کی آن اسکرین کیمسٹری ہمیشہ ناظرین کو دیوانہ بناتی رہی ہے۔ ان کی دوستی کی ایک دلچسپ جھلک حال ہی میں ایک پرانی ویڈیو میں سامنے آئی ہے۔
ویڈیو میں، شاہ رخ خان اور کاجول نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر ’مائے نیم از خان‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک ٹیکسی میں موجود تھے۔
جب ڈرائیور نے دونوں کو شادی شدہ جوڑا سمجھا، تو شاہ رخ نے مسکراتے ہوئے مذاق کیا، ’’ہاں، ہم شادی کرنے کے لیے گھر سے بھاگے ہیں۔‘‘
یہ سن کر دونوں فنکار بے ساختہ ہنس پڑے۔
یاد رہے کہ شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ’کنگ‘ پر کام کر رہے ہیں جبکہ کاجول جلد فلم ’سرزمین‘ میں جلوہ گر ہوں گی۔