نئی دہلی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے نیوز 18 رائزنگ بھارت سمٹ 2025 میں اپنے کیرئیر، خاندان اور بالی ووڈ کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ آغاز میں وہ فلموں میں نہیں آنا چاہتی تھیں، بلکہ وہ تو اپنی ماموں کی بیٹی کے ساتھ فوٹو شوٹ کرنے گئی تھیں اور پھر اچانک انہیں فلموں کی آفرز آنا شروع ہو گئیں۔ اسی دوران انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔
کاجول نے اپنی پہلی فلم "بےخودی” میں سیف علی خان کے کردار کو ہٹانے کے حوالے سے بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اُس وقت انہیں فلموں کا زیادہ علم نہیں تھا اور وہ نہیں سمجھ پائی کہ سیف علی خان کو کیوں ہٹایا گیا۔ لیکن انہوں نے سیف علی خان کو بہت اچھا اسٹار قرار دیا۔
کاجول نے آج کے بدلتے ہوئے سنیما کے بارے میں بھی اپنی رائے دی اور کہا کہ "آج کے سنیما کی سب سے بڑی بات یہ ہے کہ کوئی بھی عمر یا جسمانی ساخت کی بنیاد پر فیصلہ نہیں کر رہا۔ آج اچھے کردار اور کہانیاں اہم ہیں۔”









