لاہور:
گڑھی شاہو کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) حمزہ نواز بھٹی کو ڈیوٹی کے دوران اپنی غلط لوکیشن رپورٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔ افسران کو وائرلیس پر جھوٹی پوزیشن بتانے پر اسے معطل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او کی تعیناتی مادھو لال حسین دربار پر تھی، مگر وہ مقررہ مقام پر موجود نہیں تھا۔ ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے دو گھنٹے تک اسے وائرلیس اور موبائل کے ذریعے تلاش کرنے کی کوشش کی، مگر ناکامی پر ڈی آئی جی آپریشنز کو آگاہ کیا۔
ڈی آئی جی لاہور محمد فیصل کامران نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایچ او کو معطل کرنے اور پولیس لائن رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔