• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
وزیراعظم

ڈیفالٹ کا سوچ کر نیند نہیں آتی تھی، منتوں کے بعد آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا،وزیراعظم

News Editor by News Editor
جولائی 22, 2023
in پاکستان
0 0
0

شرقپور (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیفالٹ کے خطرے کا سوچ کر رات کو نیند نہیں آتی تھی،

دن رات منتیں کیں پھر آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوا،ملک کے ساڑھے چار سال ضائع کیے گئے، نوازشریف کو جیل میں بند کیا گیا، اپوزیشن کو دیوار سے لگایا گیالیکشن کی آمد آمد ہے ، الیکشن میں عوام جوفیصلہ کریں گے اس پر سر تسلیم خم کریں گے،اگراللہ نے ہمیں موقع دیا توجان لڑادیں گے کھویا ہوا مقام ضروردلوائیں گے، کوئی شک نہیں غریب مہنگائی میں پس چکا ہے ،مہنگائی جادو،ٹونوں سے نہیں مسلسل محنت سے ختم ہوگی، مہنگائی کا دورجلد ختم ہوگا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کوپاکستان کی ترقی وخوشحالی کا معمارکہتا ہوں ، پاکستان کوترقی وخوشحالی کے راستے پر لے جانے کا سہرا نواز شریف کے سر ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانیوں! یاد رکھنا جس نے پاکستان کوایشین ٹائیگربنانیکا منصوبہ بنارکھا تھا، بدقسمتی سیترقی وخوشحالی کا سفر2018میں ختم کردیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیخلاف بہت بڑی سازش تھی، گزشتہ ساڑھے چارسال ضائع کردیئے گئے، اگرنوازشریف کی حکومت ہوتی توپاکستان ترقی کررہا ہوتا، گزشتہ حکومت میں ساری ترقی رک گئی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا تھا 90دن میں300ارب ڈالرلاؤں گا، اگر300ارب ڈالرآجاتے تو ہم آئی ایم ایف کی منتیں نہ کررہے ہوتے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چور،ڈاکو کہتے رہے ایک دھیلا پاکستان نہیں آیا، القادریونیورسٹی 190ملین پاؤنڈ کا سکینڈل ہے ، پاکستان کوتباہی کی طرف لیجایا گیا، برطانیہ کی حکومت نے کہا کہ یہ پیسہ پاکستان کی عوام کا ہے، پچاس ارب پاکستان کے خزانے میں جانے کے بجائے سپریم کورٹ کیاکاؤنٹ میں چلاگیا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی دولت کوگزشتہ چارسالوں میں لوٹا گیا، چینی، گندم کے سکینڈل میں پاکستان کے کھربوں لٹ گئے، یہ ہے وہ معاملات جن پرٹھنڈے دل سے سوچ کرالیکشن میں فیصلہ کرنا ہے، 2013سے 2018تک ہم نے خدمت کی، مشکل وقت میں سعودی عرب،متحدہ عرب امارات،چین چٹان کی طرح کھڑے رہے۔انہوںنے کہاکہ مجھے بعض اوقات رات کونیند نہیں آتی تھی کہیں پاکستان ڈیفالٹ نہ کرجائے،

اللہ نے کرم کیا اورہمیں ڈیفالٹ سے بچایا ، اب یقین سے کہہ سکتا ہوں پاکستان درست سمت میں آچکا ہے، الیکشن کے بعد کس کوحکومت ملے گی اللہ کوپتا ہے، اگراللہ نے ہمیں موقع دیا توجان لڑادیں گے کھویا ہوا مقام ضروردلوائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب لیپ ٹاپ دیتا تو چیئرمین پی ٹی آئی مجھے رشوت دینے کا الزام لگاتا تھا، لیپ ٹاپ دیئے کسی بچے کوکلاشنکوف نہیں دی۔ انہوںنے کہاکہ اللہ نے موقع دیا توپورے پاکستان میں لیپ ٹاپ کا جال بچھادیں گے۔

وزیراعظم نے معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شک نہیں غریب مہنگائی میں پس چکا ہے مگر مہنگائی جادو،ٹونوں سے نہیں مسلسل محنت سے ختم ہوگی، مہنگائی کا دورجلد ختم ہوگا۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے آئی ایم ایف کے پاس قیامت تک نہ جائیں،

پاکستان عظیم ملک بنے گا مجھ سمیت جج،جرنیل،بیوروکریٹس سب کومحنت کرنا ہوگی، سڑکیں،پل،مدارس،ہسپتال تبھی بنیں گے جب قومی خزانے میں پیسہ ہوگا۔انہوںنے کہاکہ ہم نے معاشی بحالی کا پروگرام بنایا ہے،زرعی ترقی ہوگی توپاکستان بہت تیزی سے ترقی کریگا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آئی ایم ایفجرنیلڈیفالٹشہباز شریف
Previous Post

ایپکس کمیٹی نے مختلف ممالک سے سرمایہ کاری کے حصول کیلئے منصوبوں کی منظوری دیدی

Next Post

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر، ملازمین کا ڈرگ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

News Editor

News Editor

Next Post
اسلامیہ یونیورسٹی

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر، ملازمین کا ڈرگ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading