اسلام آباد (ہیلتھ رپورٹر)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان ( ڈریپ)نے انجکشن پیراسٹ (پیراسیٹامول )کو غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ قرار دے دیا۔
ڈریپ کے مطابق یہ انجکشن درد اور بخار کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، ڈریپ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ پیرا سٹ 100 ایم ایل انجکشن بیج نمبر CJ170 غیر معیاری ہے ۔
اعلامیے کے مطابق انجکشن میں کالے رنگ کے ذرات انسانی آنکھ سے دیکھے جا سکتے ہیں، 20 نومبر 2022 کو تیار ہونے والے انجکشن کی مدت 20 نومبر 2024 کو ختم ہو رہی ہے، متعلقہ پیراسٹ انجکشن کے استعمال کو فوری روکنے کی ہدایت کردی ہے۔









