• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
وٹامنز اور سپلیمنٹس

ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر ملٹی وٹامنز اور سپلیمنٹس کا استعمال خطرناک ہو سکتا ہے، طبی ماہرین

News Editor by News Editor
مئی 29, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

لندن (ہیلتھ ڈیسک)بڑھتی عمر کے ساتھ تھکن کا شکار ہونے والے افراد کی طرف سے ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر ملٹی وٹامنز اور سپلیمنٹس کا استعمال خطرناک ہو سکتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بڑھتی عمر میں لوگ عام طور پر ان کا استعمال جسم میں غذائی کمی کو پورا کرنے کےلئے کرتے ہیں۔یہ سپلیمنٹس یا وٹامنز ہمارے جسم میں مختلف وٹامنز، منرلز، کیلشیم، آئرن اور پروٹین جیسے غذائی اجزا کی کمی کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔لیکن فوائد کے ساتھ ساتھ ان کے ان کے بعض مضر اثرات بھی ہو سکتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق غذائی سپلیمنٹس اچھی خوراک کا نعم البدل ہرگز نہیں ہو سکتے۔ ماہرین کے مطابق 30 سال سے زائد عمر کی خواتین میں ایسے سپلیمنٹس کا استعمال بڑھ گیا ہے۔ ڈاکٹر سنیلا گرگ کے مطابق مختلف طرزِ زندگی کے حامل افراد کے لیے ملٹی وٹامنز کی تعداد کبھی بھی یکساں نہیں ہو سکتی اس لیے ضروری ہے کہ سپلیمنٹس کا استعمال ہمیشہ ڈاکٹر کے مشورے سے ہی کیا جائے۔

ڈاکٹر راج آرون نے کہا کہ 30 سے 40 سال کی کئی خواتین خود سے ملٹی وٹامنز کا استعمال شروع کر دیتی ہیں تاہم یہ بات ذہن نشین کرنے کی ہے کہ ملٹی وٹامنز کے اپنے مضراثرات بھی ہوتے ہیں ۔ بھارتی ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈائبٹیس، اوبیسٹی اینڈ کولیسٹرول کی سربراہ ڈاکٹر سیما گلاٹی کا کہنا ہے شہروں میں یہ رواج عام ہے کہ لوگ ڈاکٹر کے پاس جانے کے بجائے سیلف میڈیکیشن کے تحت اپنا علاج خود کرنے لگتے ہیں چنانچہ بعض اوقات ان کے علاج کے بجائے یہ دوائیں الٹا نقصان پہنچاتی ہیں۔

ڈاکٹر سیما گلاٹی کے مطابق گوگل یا سوشل نیٹ ورکس سے معلومات حاصل کر کے ادویات کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے۔ اور بہت سی دوائیں ڈاکٹروں کے نسخے کے بغیر بھی دستیاب ہیں جو کہ فائدہ مند ہونے کی بجائے نقصان دہ ہے۔تمام ڈاکٹرز اس بات پر متفق ہیں کہ ڈاکٹر کی طرف سے تجویز کردہ سپلیمنٹس کو تجویز کردہ مقدار میں ہی استعمال کیا جائے کیونکہ تجویز کردہ مقدار سے زیادہ سپلیمنٹ لینے کا کوئی فائدہ نہیں ہے بلکہ اس کے جسم پر مضر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وٹامن ای اور اومیگا3 فیٹ سلیوب وٹامنز ہیں، ان وٹامنز کو ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر استعمال کرنا ان کے جسم میں جمع ہونے کا باعث بن سکتا ہے جو جسم میں کئی مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔وٹامن اے اور وٹامن ای کی ذیادتی بار بار قے ہونے، بینائی میں دھندلاہٹ سمیت دیگر مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔ اگرچہ وٹامن ای بلڈ پریشر کو کم کر سکتا ہے، لیکن ساتھ ہی یہ پھیپھڑوں کو بھی متاثر کر سکتا ہے لہذا ان کو ڈاکٹر کے مشورے کے ساتھ ہی استعمال کیا جائے۔

ڈاکٹر سیما گلاٹی کے مطابق بہت سے وٹامنز جسم میں تحلیل ہو جاتے ہیں اور اگر یہ زیادہ مقدار میں جسم میں داخل ہو جائیں تو یہ بھی فضلے کے ذریعے جسم سےخارج ہو جاتے ہیں۔وٹامن بی جسم میں خون کے سرخ خلیات بنانے میں مدد فراہم کرتا ہےاور ساتھ ہی ساتھ یہ دماغ اور اعصابی خلیوں کو مضبوط بنانے کا بھی کام کرتا ہے۔ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی واقع ہو جائے تو اس سے انسانی جسم پر واضح اثرات ہو سکتے ہیں جن میں جلد زرد پڑنا، تھکن اور کمزوری کا احساس،قبض اور گیس کا مسئلہ ، بھوک میں کمی ، دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی اور سانس لینے میں دشواری شامل ہیں تاہم شوگر کے مریض کی طرف سے بغیر کسی وجہ کے وٹامن ڈی کا زیادہ دیر تک استعمال نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹر راج ارون کے مطابق وٹامن ڈی کی کمی بچوں سے لے کر بڑی عمر کے افراد تک میں نظر آتی ہے اور اس کی بنیادی وجہ کھلی فضا سے اجتناب اور ذیادہ تر چار دیواری کے اندر وقت گزارنا ہے۔سورج کو وٹامن ڈی کے حصول کا قدرتی ذریعہ سمجھا جاتا ہے لیکن اب لوگ باہر کم نکلتے ہیں۔ اگر پیدل چلنے، کھیل کود یا جسمانی مشقوں کے دوران سورج کی روشنی جسم تک پہنچتی ہے تو وٹامن ڈی جسم میں کیلشیم کو جذب کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ڈاکٹر راج ارون کے مطابق ہمیں صرف تین ماہ تک وٹامن ڈی لینا چاہیے، لیکن لوگ اس دورانیہ کو بڑھا دیتے ہیں اور اس صورت میں سانس لینے میں دشواری، ہاضمے کے مسائل، تھکاوٹ، چکر آنا، الجھن، بار بار پیشاب کی حاجت ،ہائی بلڈ پریشر اور دیگر ضمنی اثرات ہو سکتے ہیں۔

ڈاکٹر سیما گلاٹی کے مطابق عموما ڈایئٹ کے دوران خوراک کا مطلوبہ تناسب خراب ہو جاتا ہے اور وٹامنز بھی غیر متوازن ہو جاتے ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اچھی غذائیت کا موازنہ سپلیمنٹس سے نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اچھی غذائیت جسم میں تمام غذائی اجزا کی کمی کو دور کرنے میں مدد دیتی ہےاس کے ساتھ ساتھ ورزش کو بھی زندگی کا حصہ لازمی بنایا جائے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: ہیلتھ ڈیسکوٹامنز اور سپلیمنٹس
Previous Post

موسم گرما کے دوران نمکیات کے توازن کو برقرار رکھ کر مختلف بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے، ڈاکٹر فیصل علی

Next Post

بہترین اداکارانہ صلاحیتوں کے باوجود بڑے بجٹ کی فلم میں کام کرنے کی پیشکش نہیں کی گئی،نواز الدین صدیقی

News Editor

News Editor

Next Post
نواز الدین صدیقی

بہترین اداکارانہ صلاحیتوں کے باوجود بڑے بجٹ کی فلم میں کام کرنے کی پیشکش نہیں کی گئی،نواز الدین صدیقی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading