لاہور (زاہد انجم سے)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ اینڈ لاہور جنرل ھسپتال پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے کنسلٹنٹ گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر لیلیٰ شفیق کو ڈائریکٹر PGR کا اضافی چارج دے دیا ہے ۔
ڈاکٹر لیلیٰ شفیق پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنسی ( FCPS, MD , MS ) کرنے والے سٹوڈنٹس اور انسٹیٹیوٹ کے مابین رابطہ کا کام کریں گی اور طلبہ کے تدریسی مسائل اور انتظامی معملات کو سپر وائز کرنے کے علاوہ طلبہ کو پیش انے والے مسائل و مشکلات کو پی جی ایم ای اور جنرل ہسپتال انتظامیہ کے تعاون سے حل کریں گی ۔ ڈاکٹر لیلیٰ شفیق نے اپنی نئی ذمہ داریاں سنمبھال لی ہیں ۔










