• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
اعظم نذیر تارڑ

ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لئے ہر ممکن تعاون کر رہے ہیں ، وزیر قانون

News Editor by News Editor
جولائی 27, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے سینٹ کو بتایا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لئے ہر ممکن تعاون کر رہے ہیں ،

مستقبل میں بھی ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائیگا۔ جمعرات کو سینٹ میںسینیٹر مشتاق احمد نے توجہ دلائونوٹس میں کہاکہ عافیہ صدیقی کی امریکی جیل میں حالت انتہائی تشویشناک ہے ،عافیہ صدیقی کے خلاف کوئی ٹھوس الزامات نہیں ،عافیہ صدیقی کو اس بدنام زمانہ جیل سے منتقل کروایا جائے ۔

انہوںنے کہاکہ میں ٹی ایل پی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے یہ معاملہ اٹھایا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے ابھی تک ٹی ایل پی معاہدہ پر عمل درآمد نہیں کیا۔ انہوںنے کہاکہ عافیہ صدیقی کے اوپر ملاقات کی پابندی لگائی گئی ہے۔توجہ دلائونوٹس کے جواب میں وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہے ہیں اور مستقبل میں بھی اس حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے، وزیر خارجہ اس معاملے پر ایوان میں پالیسی بیان دیں گے، پاکستانی شہریوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، عافیہ صدیقی پاکستانی شہری ہیں اور ان کا معاملہ قانون کے مطابق حل کرنا چاہیے۔ ماضی میں بھی حکومتوں نے اس حوالہ سے ہر ممکن اقدامات کئے، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے دورہ امریکا کے دوران ویزا کے عمل میں مکمل تعاون فراہم کیا گیا۔

دلائو نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے تمام یونیورسٹیوں کو خط لکھا جاتا ہے کہ جتنے بھی غیر مسلم تہوار ہیں وہ ہماری شناخت نہیں تاہم بعد میں یہ خط واپس لے لیاگیا۔انہوں نے کہا کہ اقلیتیں بھی پاکستان کا حصہ ہیں،پاکستان کے جھنڈے میں سبز رنگ مسلمانوں اور سفید رنگ اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے۔

جواب میں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ پاکستان میں قائداعظم کے وژن کے مطابق اقلیتوں کو حقوق حاصل ہیں، آئین میں درج ہے کہ تمام پاکستانی شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں، ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ برداشت اور ہم آہنگی کے ساتھ رہنا ہے،

اسلامی تعلیمات میں دوسرے مذاہب کے احترام کا درس دیا گیا ہے، تمام اقلیتیں قابل احترام اور قابل فخر پاکستانی ہیں، ملک کی ترقی و خوشحالی میں ان کا اہم کردار ہے، ہم ایسا پاکستان بنانے کے خواہاں ہیں جس میں سب کو مساوی حقوق حاصل ہوں گے، اقلیتوں کے تہواروں میں شرکت کر کے ہم یہ پیغام دیتے ہیں ہم سب پاکستانی متحد ہیں۔اجلاس کے دور ان اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی بے گناہ ہیں، ان سے ملاقاتوں میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے،

حکومت کو اس ملاقات کے حوالہ سے اقدامات کرنے چاہیے اور سینیٹ کو بھی ڈاکٹر عافیہ کے معاملے پر امریکی حکام کو خط لکھنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ امریکی حکومت نے 4 اگست کوان سے ملاقات کی اجازت دی تھی، پھر اچانک انکار کر دیا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے شہریوں کو دوسرے ممالک کے شہریوں کے مساوی حقوق ہیں، ڈاکٹر عافیہ صدیقی بے گناہ ہیں، انہیں کئی سال سے ناکردہ گناہ کی سزا دی جا رہی ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اعظم نذیر تارڑحالتڈاکٹر عافیہرکاوٹسینیٹملاقات
Previous Post

سینٹ سے آرمی ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ سے منظور،فوج کو بدنام کرنے پر 2 سال قید اور جرمانہ ہوگا

Next Post

جی ایچ کیو حملہ کیس، شہریار آفریدی کی ضمانت منظور

News Editor

News Editor

Next Post
شہریار آفریدی

جی ایچ کیو حملہ کیس، شہریار آفریدی کی ضمانت منظور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5877

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading