• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کاروبار
پاک سوزوکی

ڈالرکی گرگتی ہوئی قیمت کے باوجودپاک سوزوکی نے اپنی بائیکس کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران دوسری بار اضافہ کردیا

News Editor by News Editor
اکتوبر 5, 2023
in کاروبار
0 0
0

کراچی(کامرس ڈیسک)ڈالرکی گرگتی ہوئی قیمت کے باوجودپاک سوزوکی نے اپنی بائیکس کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران دوسری بار اضافہ کردیاہے۔

پاک سوزوکی نے 15 ستمبر کو اپنی دو بائیکس کی قیمتوں میں 26 ہزار روپے تک اضافہ کیا تھا، جن میں جی آر 150 اور جی ایس ایکس 125 شامل تھیں۔رپورٹ کے مطابق سوزوکی کی جانب سے 15 ستمبر 2023 کو جاری نئی قیمتوں کے مطابق جی آر150 کی قیمت 26 ہزار روپے اضافے سے 5 لاکھ 47 ہزار روپے اور جی ایس ایکس 125 کی قیمت 11 ہزار روپے اضافے سے 4 لاکھ 99 ہزار روپے پر پہنچ گئی تھی۔

تازہ اطلاعات کے مطابق سوزوکی پاکستان نے اپنی دو مزید گاڑیوں جی ڈی 110 ایس اور جی ایس 150 کی قیمتوں سمیں 18 ہزار روپے کا اضافہ کردیا، جس کا اطلاق یکم اکتوبر 2023 سے ہوگیا ہے۔تازہ اضافے کے بعد سوزوکی جی ڈی 110 ایس کی قیمت 17 ہزار روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 35 ہزار روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 52 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق سوزوکی جی ایس 150 کی قیمت میں 18 ہزار روپے اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 64 ہزار روپے سے 3 لاکھ 82 ہزار روپے پر جاپہنچی ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن مین بتایا گیا ہے کہ ریٹیل قیمت میں ایکس فیکٹری اور فریٹ چارجز بھی شامل کئے گئے ہیں، موجودہ قیمتیں بغیر پیشگی اطلاع کے تبدیل کی جاسکتی ہیں اور ان کا اطلاق ڈیلیوری کے وقت پر ہوگا جبکہ صارفین سے حکومتی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔جی ڈی 110 ایس کی قیمت میں 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک لے جانا ایک موٹر سائیکل خریدار کیلئے حیران کن ہے کیونکہ یہ گاڑی متوسط طبقے کے گھرانے کی جانب سے روزمرہ کیلئے استعمال کی جاتی ہے تاہم قیمتوں میں اضافے کے باعث اب یہ گاڑی کاروں کی طرح ان کی پہنچ سے دور ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ انٹربینک میں امریکی ڈالر ستمبر کے مہینے میں ریکارڈ 307 روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم حکومتی اقدامات کے باعث اس کی قیمت 288 روپے تک گر چکی ہے، مئی میں امریکی ڈالر285 روپے کی سطح پر تھا۔امریکی ڈالر کی قیمتوں کا تقابل دیکھیں تو اس کی قیمت میں مئی سے اب تک صرف ایک فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سوزوکی نے اپنی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 5 فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پاک سوزوکیکامرس ڈیسک
Previous Post

ستمبر میں سیمنٹ کی ترسیل میں 3.96 فیصد کمی ریکارڈ

Next Post

چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے ثقافتی تبادلوں پر ایک اہم پروگرام پیش کیا گیا

News Editor

News Editor

Next Post
اہم پروگرام

چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے ثقافتی تبادلوں پر ایک اہم پروگرام پیش کیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف چین کا موقف بدستور برقرار ہے، چینی وزارت خارجہ

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading