اے آئی ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں حالیہ اپ ڈیٹ واپس لے لی ہے، جو صارفین کے مطابق چیٹ بوٹ کو ضرورت سے زیادہ خوشامدی بنا رہی تھی۔
چیف ایگزیکٹیو سیم آلٹمن نے اعتراف کیا کہ اپ ڈیٹ کے بعد چیٹ بوٹ بعض اوقات بلاوجہ تعریف کر رہا تھا، جس پر صارفین نے اعتراضات کیے۔ ان کے مطابق کمپنی نے اس مسئلے پر فوری توجہ دی اور اپ ڈیٹ کو مؤخر کر دیا گیا۔
اوپن اے آئی کے مطابق اب صارفین چیٹ جی پی ٹی کا پچھلا ورژن استعمال کر رہے ہیں، اور مستقبل میں اس رویے کو بہتر کرنے کے لیے مزید اصلاحات کی جائیں گی۔