اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین ہمارا کا دیرینہ دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا،سی پیک کے تحت اربوں ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری، چین کی پاکستان سے دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے،چینی کمپنیاں حکومت کے سولرآئیزیشن منصوبے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے Mr. He Xiongfei،سی ای اوSKHydo کی سربراہی میں چینی کمپنی کے وفد کی آج اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ملاقات میں وزیرِ اعظم نے چینی کمپنی کے پاکستان میں پن بجلی منصوبوں میں کام کو سراہا. وزیرِ اعظم نے چینی کمپنی کو حکومت کے سولرآئیزیشن کے منصوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔وفد نے وزیرِ اعظم کو کمپنی کی طرف سے سولرآئیزیشن کے حوالے سے 600 میگاواٹ کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی سے آگاہ کیا جس کا وزیرِ اعظم نے خیر مقدم کیا۔چینی وفد نے وزیر اعظم کو سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے 1 لاکھ ڈالر کا امدادی چیک بھی پیش کیا۔وزیرِ اعظم نے چینی کمپنی کے سیلاب زدگان کی مدد کے جزبے کو سراہا۔