بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے نائب وزیر اعظم چانگ گوچھنگ نے صدر شی جن پھنگ کی ہدایات کی روشنی میں ، پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی جانب سے متعلقہ ذمہ داران کے ہمراہ صوبہ حہ بئے کے شہر چھنگ دہ کی شنگ لونگ کاؤنٹی میں سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرہ افراد کی خیروعافیت دریافت کی اور قدرتی آفات سے بچاؤ اور ہنگامی امداد اور بحالی کے کاموں کی قیادت کی۔
ہفتہ کے روز انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کو آفت زدہ علاقوں اور متاثرہ افراد کے حوالے سے انتہائی تشویش ہے اور لاپتہ افراد کی تلاش اور بچاؤ، زخمیوں کے علاج اور متاثرہ افراد کی دوبارہ آبادکاری جیسے مختلف امدادی امور کی پیش رفت کے بارے میں فکرمند ہیں۔
وزیر اعظم لی چھیانگ نے تلاش اور بچاؤ، پیچیدہ حالات سے نمٹنے اور عوام کی دوبارہ آبادکاری کے انتظامات کیے ہیں۔انہوں نے سیلاب پر قابو پانے اور آفات سے نمٹنے کے لیے ہرممکن حمایت وتعاون پر زور دیا ہے۔