• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کاروبار
چین

چین کی معیشت 2023 میں بھی پرامید ہے، چینی میڈ یا

News Editor by News Editor
جنوری 18, 2023
in کاروبار
0 0
0

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) سال 2023  میں چین اور دنیا کے لیے اقتصادی بحالی ایک اہم موضوع ہے۔بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق  چین 2023 میں بھی وبا  کی روک تھام کی پالیسیوں کو بہتر بنانے اور ایڈجسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ  پیداواری اور سماجی امور کو  تیزی سے معمول پر واپس لا رہا ہے  ، اور مزید معاشی توانائی  دکھائی جائے گی ، جس سے نہ صرف چینی معیشت کی بہتری میں اعتماد آئے گا ، بلکہ عالمی معیشت کی بحالی میں مزید قوت حیات  پیدا کی جائے گی ۔

اس وقت بین الاقوامی اداروں کی عمومی رائے یہی ہے  کہ 2023 میں چینی معیشت میں ترقی کا رجحان دوبارہ بحال ہو جائے گا، عالمی بینک نے جنوری 2023 میں رواں سال کے لیے چین کی   اقتصادی شرح نمو کے حوالے سے  4.5 فیصد  کی پیش گوئی کی ہے اور دیگر بین الاقوامی اداروں نے بھی چینی معیشت کے لیے اپنی توقعات بڑھا دی ہیں۔اس کی کیا وجہ ہے ؟

اول تو، 2022 میں، چین کو ایک ہنگامہ خیز بین الاقوامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، عالمی معیشت کی مجموعی تنزلی، اور ملکی سطح پر  متعدد وبائی لہروں وبا کے تناظر  میں  چین نے دباؤ کو برداشت کیا اور "مستحکم ترقی” حاصل کی، خاص طور پر روزگار اور قیمتوں نے مجموعی استحکام برقرار رکھا، اور ہائی ٹیک اور ڈیجیٹل معیشت کی مضبوط ترقی نے چین کی معیشت کی لچک، زبردست صلاحیت اور توانائِی  کا مظاہرہ کیا. قومی شماریاتی ادارے  کی جانب سے 17 تاریخ کو جاری کردہ 2022 کے قومی اقتصادی اعداد و شمار کے مطابق ابتدائی تخمینے سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی جی ڈی پی 120 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ ہے اور اس میں اضافے کی شرح امریکہ، جاپان اور جرمنی سمیت بیشتر بڑی معیشتوں سے  زیادہ ہے۔ وبا کی روک تھام اور معیشت کے درمیان  ربط میں چین کی درست ہم آہنگی نے 2023 میں چینی معیشت کی جامع بحالی کے لئے اعتماد فراہم کیا ہے ، اور آئندہ اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے ایک ٹھوس بنیاد بھی رکھی ہے۔

دوسرا، پالیسی اسپورٹ کے ساتھ، انٹرپرائزز کی بحالی کی رفتار تیز ہو رہی ہے. چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے چین کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، اور یہ کہا جاتا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے ملک کی ٹیکس آمدنی کا 50فیصد  سے زیادہ ، جی ڈی پی کا 60فیصدسے زیادہ ، تکنیکی جدت طرازی کی کامیابیوں میں 70 فیصد سے زیادہ اور  روزگار میں 80 فیصد سے زیادہ حصہ ڈالتے ہیں۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو جلد از جلد معمول  پر واپس آنے میں مدد فراہم کرنے کی خاطر ، ہر سطح پر چینی حکومتوں نے سرمایہ ، لیبر اور لاجسٹکس  سمیت مختلف زاویوں سے پالیسیوں اور اقدامات کا ایک سلسلہ جاری کیا ہے تاکہ کاروباری اداروں کو مشکلات دور کرنے میں مدد مل سکے۔

مثال کے طور پر،  رواں سال  کے شروع میں معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے  صوبہ شان ڈونگ کی جاری کردہ پالیسیوں کی فہرست میں پہلی دفعہ  چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے قرضوں کی ادائیگی کی مہلت میں توسیع کی گئی ہے، اور قرض کے نظام کو آسان بنایا گیا ہے  ، جس سے ان کاروباری اداروں پر دباؤ کم کر دیا گیا ہے  اور  انہیں موجودہ عارضی مشکلات پر قابو پانے کے لئے وقت ملا ہے ۔ متعدد پالیسیوں کے نفاذ کے ساتھ ، بہت سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے  پیداوار  میں بھرپور انداز سے مصروف ہو رہے ہیں ۔ صوبہ  حہ بےکے شہر شی جیا ژوانگ میں ایک الیکٹرانک ٹیکنالوجی کمپنی کو رواں سال جنوری کے محض دو ہفتوں میں  30 لاکھ یوآن سے زائد کے آرڈرز موصول ہو چکے ہیں جن میں سے دو تہائی بین الاقوامی مارکیٹ سے آئے ہیں۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے ایک کھڑکی کی مانند ہیں جو چینی معیشت کی لچک اور امید کی عکاسی کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ، بین الاقوامی سرمایہ کار بھی چینی معیشت کی بحالی کی توقع کر رہے ہیں اور چینی مارکیٹ کے امکانات پر اعتماد سے بھرے ہوئے ہیں. گزشتہ سال کے آخر سے آر ایم بی کی شرح تبادلہ میں تیزی سے بہتری آئی ہے اور چین میں بیرونی سرمائے کے حصول  میں مسلسل اضافہ ہوا ہے جو ایک اچھی مثال ہے۔

بینک آف امریکہ کے ایک سروے کے مطابق، حال ہی میں "فنڈ منیجرز کا تناسب” جو چینی معیشت میں اعلیٰ نمو کی توقع رکھتے ہیں، نومبر میں 13 فیصد سے بڑھ کر اب تقریبا 75 فیصد ہو گیا ہے. اس کے علاوہ، چینی مارکیٹ کے مسلسل کھلنے اور تیز رفتار جامع کاروباری ماحول نے بھی زیادہ سے زیادہ غیر ملکی کاروباری اداروں کو چین کا انتخاب کرنے پر مجبور کیا ہے. رواں سال یکم جنوری کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے چین  میں سرمایہ کاری کے شعبہ جات  کی نئی فہرست کو باضابطہ طور پر نافذ کیا گیا ،  جس میں 239  دفعات  کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں  غیر ملکی سرمایہ کاری کے دائرہ کار   کو وسعت دی گئی ہے ۔

چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کی جانب سے چین میں 160 سے زائد غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں اور غیر ملکی کاروباری انجمنوں کے حالیہ سروے کے مطابق، 99.4 فیصد جواب دہندگان 2023 میں چین کی اقتصادی ترقی کے امکانات کے بارے میں زیادہ پراعتماد ہیں۔

2023 میں مارکیٹ کی طلب میں بتدریج بحالی اور چین کی پالیسیوں اور اقدامات کی مسلسل بہتری  کے ساتھ چین کی معاشی قوت مزید ابھر کر سامنے آئے گی ، اور  یہی وجہ ہے کہ بین الاقوامی برادری  چین پر زیادہ توجہ  دے رہی ہے اور چین کی معاشی ترقی کے لیے توقعات سے بھرپور ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چینی معیشت کی مستحکم اور  پائیدار ترقی  عالمی معیشت کی ترقی میں مزید توانائی لائے گی ۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: چینسال 2023معیشت
Previous Post

خاتون جج کو دھمکی کیس،عمران خان کو ایک بار پھر پیشی کا نوٹس

Next Post

چین دنیا کی سب سے بڑی ترقی کی کہانی رہےگی، رپورٹ

News Editor

News Editor

Next Post
ٹریلین یوآن

چین دنیا کی سب سے بڑی ترقی کی کہانی رہےگی، رپورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading