بیجنگ (نیوز ڈیسک)نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کی پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی معاشی ترقی میں کھپت کے بنیادی کردار کو مزید اجاگر کیا گیا ہے۔ اگلے مرحلے میں نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن زیادہ سے زیادہ کوششوں، مزید عملی اقدامات اور بہتر خدمات کے ساتھ کھپت کو بڑھانے میں اچھا کام جاری رکھے گا۔
نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے قومی اقتصادی محکمہ کے ڈائریکٹر چو چھن کا کہنا تھا کہ سال کی پہلی ششماہی میں، حتمی کھپت نے معاشی ترقی میں 52 فیصد کا حصہ ڈالا، جس میں سے دوسری سہ ماہی میں شراکت کی شرح 52.3 فیصد رہی۔
حال ہی میں، متعدد بین الاقوامی اداروں نے اس سال چین کی اقتصادی ترقی کے لئے اپنی پیش گوئیوں میں اضافہ کیا ہے، اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اپنی پیش گوئی میں 0.8 فیصد پوائنٹس کا اضافہ کیا ہے، جو چین کی اقتصادی ترقی کے امکانات پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے.
چو چھن نے کہا کہ معاشی کام کے اگلے مرحلے کے حوالے سے ہم بروقت کارکردگی کو بہتر بنانے اور مختلف پالیسیوں اور اقدامات پر عمل درآمد کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، خاص طور پر روزگار کی فراہمی اور معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے متعدد اقدامات پر عملدرآمد کو فروغ دیا جائے گا ۔