• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home سائنس اور ٹیکنالوجی
پا کستانی بیجوں

چین کی مدد سے خلا میں بھیجے گئے پا کستانی بیجوں میں جینیاتی تغیرات کا امکان

News Editor by News Editor
فروری 15, 2023
in سائنس اور ٹیکنالوجی
0 0
0

اسلام آ با د (نیوز ڈیسک)امریکی مصنف ہیری تھوریو نے اپنی کتاب "فیتھ ان آ سیڈ "میں لکھا تھا کہ "مجھے یہ یقین ہونے دو کہ تمہارے پاس ایک بیج ہے، میں تو پہلے ہی ایک معجزے کی توقع کررہا ہوں ۔

"انسان کی زندگی کا انحصار پودوں پر ہے اور پودوں کا انحصار بیج کے سفر پر ہے۔چھ جون 2022 کو ،پاکستان سے سات پودوں کے بیجوں نے خلا کی جانب اپنا سفر شروع کیا۔

وہ چین کے شینزو 14 خلائی جہاز کے ذریعے چینی خلائی اسٹیشن تک پہنچے اور خلا میں چھ ماہ تک قیام کرنے کے بعد زمین پر لوٹ آئے۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
خلا میں بھیجے گئے بیجوں میں میتھی، حنا ، لینڈ کیلٹرپس (پنچر بیل)، گوکھرو ، مسندِ گل ، نکر بین اور کرنجوا شامل ہیں،جو پاکستان کی طبی اہمیت کی حامل اہم جڑی بوٹیاں ہیں۔ چین- پاک تعاون کا ایک منصوبہ ہے جو ان بیجوں کی خلا میں افزائش کا کام کر رہا ہے ۔ماہرین کے مطابق چینی خلائی اسٹیشن میں چھ ماہ کےمسلسل اثرات کے بعد ان سات بیجوں میں جینیاتی تغیرات کا امکان ہے اور ان تغیرات سے جڑی بوٹیوں کی کارگردگی میں بہتری کا امکان بھی ہو سکتا ہے۔تحقیقاتی سائنسدان ان خلائی بیجوں کو عام بیجوں کے ساتھ اگا کر نشوونما کے عمل کو دیکھیں گے اور بیجوں کے دو گروپس کی جینز، نمو کی خصوصیات، اجزاء اور حیاتیاتی خصوصیات پر تقابلی تحقیق کریں گے۔

سات بیجوں کا خلائی سفر اس ضمن میں چین- پاک تعاون کا ایک حصہ ہے۔سال 1999 میں چینی کمپنی یوان لونگ پھنگ زرعی ہائی ٹیک کمپنی نے پاکستان کے ساتھ تعاون شروع کیا اور سال 2016 میں لونگ پھنگ ساؤتھ ایشیا سیڈ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر قائم ہوا۔اس وقت اس سینٹر میں تخلیق کیے جانے والے ہائبرڈ چاولوں کی پاکستان میں توثیق بھی کی جا چکی ہے۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان گندم، مکئی، کپاس اور کالی مرچ کے پودوں پر تعاون بھی جاری ہے۔چین اور پاکستان کے تعاون سے جن بیجوں پر تحقیق کی گئی ہے ان بیجوں نے مقامی اناج کی پیداوار کو بڑھایا ہے اور کسانوں کی آمدن میں بھی اضافہ کیا ہے۔اس کےعلاوہ،پاکستان میں بیجوں کی صنعت کو بھی ترقی مل رہی ہے،پاکستان کی ارضیاتی و ماحولیاتی صورتحال والےعلاقوں کے لیے تجربات بھی جمع کیے گئے ہیں۔

ان سات بیجوں کے خلائی سفر نے پاکستانی نوجوانوں کے سائنسی خوابوں کو نئے پنکھ بھی دیے ہیں۔بیجوں کی پاکستان کو واپسی کے موقع پر17 سالہ پاکستانی طالبہ آسیہ اسماعیل کو بھی خلا میں موجود چینی خلابازوں کی جانب سے ایک جوابی خط ملا۔آسیہ نے چینی خلابازوں کے نام ایک خط لکھا تھا اور ان سے پوچھا تھا کہ کیا خلا میں کائناتی تابکاری اور مائیکرو گریوٹی کی وجہ سے بیجوں میں جینیاتی تغیرات ہوں گے؟کیا ہم خلا میں خشک سالی ،سیلاب یا موسمیاتی تبدیلی کے خلاف مزاحمت رکھنے والے بیجوں کی افزائش کر سکتے ہیں؟ چینی خلاباز لیو بو منگ نے اپنے ویڈیو پیغام میں آسیہ کے تمام سوالات کے جوابات دیتے ہوئے آسیہ کی حوصلہ افزائی بھی کی کہ وہ سائنسی تحقیقات میں محنت کریں گی اور اپنے خوابوں کو حقیقت بنائیں گی ۔آسیہ اسماعیل سمیت خلا،زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی کی لگن رکھنے والے بہت سے پاکستانی طلبہ نے بھی یہ ویڈیو دیکھی ۔

ہمیں یقین ہے، ان کی یہ لگن وہ بیج ہے جس سے دوستی اور امن کی نئی کونپلیں پھوٹیں گی ۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پا کستانی بیجوںجینیاتی تغیراتچینخلامدد
Previous Post

چینی بحریہ کی جا نب سے پاکستانی بحری فوجی مشقوں کی مکمل حمایت

Next Post

قومی اور صوبائی الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہئیں، رانا ثنا اللہ

News Editor

News Editor

Next Post
رانا ثناءاللہ

قومی اور صوبائی الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہئیں، رانا ثنا اللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading