• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
خلائی شاہراہ ریشم

چین کی دیگر ممالک کے ساتھ مل کر "خلائی شاہراہ ریشم” کی تعمیر

News Editor by News Editor
نومبر 2, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)26 اکتوبر کو شینژو-17 انسان بردار خلائی جہاز نے چین کے خلائی اسٹیشن کے لیے اڑان بھری اور شینژو-16 کے خلابازوں نے خلائی اسٹیشن ‘تھیان گونگ’ کا دروازہ کھول کر اپنے ساتھیوں کا گرم جوش استقبال کیا ۔ بیس سال قبل وسیع خلائی دنیا نے پہلے چینی سیاح کا خیرمقدم کیا تھا اور آج چین نے اسی خلا میں اپنا خلائی اسٹیشن بنا لیا ہے۔

شینزو-17 کے خلابازوں کے خلا میں پہنچنے سے چین کا خلائی اسٹیشن مزید اپ گریڈیشن کا آغاز کرے گا اور پھر ایک بڑا، محفوظ ، زیادہ آرام دہ ، آسان ، سمارٹ اور جدید لائف سپورٹ سسٹم کا حامل خلائی اسٹیشن ، چین اور دیگر ممالک کو بڑے پیمانے پر خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کے تجربات میں مدد فراہم کرے گا۔ "تھیان گونگ” "خلائی شاہراہ ریشم” پر قائم ایک مرکز کے طور پر "بیلٹ اینڈ روڈ "انیشی ایٹو کے شراکت داروں سمیت ان تمام ممالک اور علاقوں کو جو بیرونی خلا کے پرامن استعمال کے لئے کوشاں ہیں ، چین کے خلائی اسٹیشن مشنز میں حصہ لینے پر خیر مقدم کرے گا تاکہ مشترکہ طور پر وسیع کائنات کے لامحدود رازوں کو دریافت کیا جا سکے ۔

انسان بردار خلا بازی کے میدان میں چین کی کامیابی بین الاقوامی خلائی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گی، کیونکہ چین کا انسان بردار خلائی پروگرام بیرونی خلا کے پرامن استعمال کا ایک اہم حصہ ہے، جس کا مقصد کائنات کے بارے میں انسانیت کی سائنسی تفہیم کو بہتر بنانا، انسانی سرگرمیوں کے دائرے کو وسعت دینا اور انسانی تہذیب کی پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔

18 اکتوبر کو چینی وزیر اعظم لی چھیانگ اور پاکستانی نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی موجودگی میں ، چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن اور پاکستان اسپیس اینڈ آؤٹر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن نے خلا کے شعبے میں تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ، جس سے بین الاقوامی قمری تحقیقی اسٹیشن پروگرام میں پاکستان کی باضابطہ شرکت کی نشاندہی ہوتی ہے اور دونوں ممالک کے مشترکہ طور پر بیرونی خلا کی تحقیقات کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ ، چین اور بیلاروس نے بین الاقوامی قمری ریسرچ اسٹیشن کے بارے میں تعاون پر ایک مشترکہ بیان پر دستخط کیے ، جو بین الاقوامی قمری ریسرچ اسٹیشن پروگرام میں بیلاروس کے باضابطہ شامل ہونے کا اظہار ہے ۔ چین کے انسان بردار خلائی پروگرام کے ترجمان اور چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے ڈپٹی ڈائریکٹر لین شی چھیانگ کے مطابق چین اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے بیرونی خلائی امور کے درمیان بین الاقوامی تعاون کے منصوبوں کی پہلی کھیپ جلد ہی خلائی اسٹیشن پر تجربات کرے گی اوریورپی خلائی ایجنسی کے ساتھ مشترکہ طور پر نافذ کیے جانے والے 10 خلائی ایپلی کیشن منصوبے بھی منظم انداز میں آگے بڑھائے گی ۔

رواں سال "بیلٹ اینڈ روڈ "انیشی ایٹو کی 10 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے ۔ چین نے بیلٹ اینڈ روڈ کے شراکت داروں کے ساتھ گہرے خلائی تعاون کو آگے بڑھایا ہے اور "خلائی شاہراہ ریشم ” کی تعمیر میں نتیجہ خیز کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ رواں سال فروری میں چینی خلائی اسٹیشن پر پرورش پانے والے پاکستانی پودوں کے بیج زمین پر واپس آئے اور انہیں پاکستان کے حوالے کیا گیا جس سے پاکستان کی خلائی افزائش نسل پروگرام کے لیے ایک نیا دروازہ کھل گیا ہے ۔

اس طرح کے تعاون کی کامیابیاں نہ صرف چین پاکستان خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی تعاون کی تاریخ میں درج کی جائیں گی بلکہ "خلائی شاہراہ ریشم” کی تعمیر کو فروغ دینے میں بھی ایک شاندار باب لکھیں گی ۔ مصر ” بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو کے تحت چین کے ساتھ سیٹلائٹ تعاون کرنے والا پہلا ملک ہے اور رواں سال جون میں چین کی مدد سے چلنے والے مصر-2 سیٹلائٹ منصوبے کے پہلے سیمپل سیٹلائٹ کی ترسیل کی تقریب چین کی جانب سے تعمیر کردہ مصری سیٹلائٹ اسمبلی اینڈ انٹیگریشن ٹیسٹ سینٹر میں منعقد کی گئی ۔ اس طرح مصر افریقہ کا پہلا ملک بن گیا ہے جس کے پاس سیٹلائٹ اسمبلی، انضمام اور ٹیسٹنگ کی صلاحیتیں موجود ہیں۔

سیٹلائٹس، گراؤنڈ اسٹیشنز اور خلائی اسٹیشن پر قائم کردہ ” خلائی شاہراہ ریشم ” بیلٹ اینڈ روڈ کے شراکت داروں سمیت دیگر ممالک کو فائدہ پہنچا رہ ہی ہے ۔ چین کی جانب سے پاکستان کے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ ون، بولیویا کے مواصلاتی سیٹلائٹ، لاؤس کے مواصلاتی سیٹلائٹ اور چائنا فرانس اوشینوگرافک سیٹلائٹ کے کامیاب لانچ نے ان ممالک کے لیے ٹیلی کمیونیکیشن، زراعت، ثقافت، ماحولیاتی تحفظ اور موسمیات کے شعبوں میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ -بیدو-3 گلوبل نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم ، بیلٹ اینڈ روڈ پارٹنرز سمیت 230 سے زائد ممالک اور خطوں میں 1.5 ارب سے زائد صارفین کو خدمات فراہم کر رہا ہے اور اسے کئی ممالک نے تسلیم کیا ہے۔

چین نے کبھی خلائی بالادستی کی کوشش نہیں کی ۔ چین کے خلائی وسائل کا پرامن استعمال صرف دوسرے ممالک کو ترقی کے مواقع فراہم کر رہا ہے ۔یہ عالمی سائنسی اور تکنیکی ترقی اور جدت طرازی کی کامیابیوں کے اشتراک کو فروغ دے رہا ہے ، دنیا بھر کے ممالک کی خلا کی تحقیقات اور اس کے استعمال کی صلاحیت میں اضافہ کر رہا ہے اور انسانی تہذیب کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے ۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: چینشاہراہ ریشمکائناتممالک
Previous Post

صحافیوں کے خلاف جرائم کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے ،راجہ پرویز اشرف

Next Post

2014دھرنا ،دو ریٹائرڈ شخصیات نے کہا تھامارچ کرتے ہوئے آگے جائیں گے' اعجازالحق

News Editor

News Editor

Next Post
اعجازالحق

2014دھرنا ،دو ریٹائرڈ شخصیات نے کہا تھامارچ کرتے ہوئے آگے جائیں گے' اعجازالحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading